Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعرات، 20 اکتوبر، 2016

    تابکاری یا گاما جیسی اشعاع کا سامنا کرنے سے انسان میں کون سی مافوق الفطرت قوتیں پیدا ہوسکتی ہیں؟

    کیا تابکاری انسانوں کو کارٹونوں میں دکھائے جانے والے میوٹنٹ کی طرح قوت دے سکتی ہے؟

    جواب:جارج پیٹرسن

    انتباہ:خبردار بچے اور کمزور دل والے افراد پوسٹ میں دی گئی تصاویر ہرگز نہ دیکھیں 


    نہیں۔ تابکاری کا سامنا کرنے سے آپ کو کوئی سپرمین جیسی میوٹنٹ والی طاقت حقیقی زندگی میں نہیں حاصل ہوسکتی۔ بلکہ تابکاری کا سامنا کرنے پر آپ کو تابکاری سے ہونے والی خطرناک بیماری لاحق ہو جائے گی۔ تابکاری کی قسم اور مقدار پر منحصر، یہ بہت ہی تکلیف دہ عمل ہو سکتا ہے جس کا نتیجہ موت کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ 

    1999ء میں، ہیروشی اوچی جو ایک 35 برس کا سائنس دان تھا اور ٹوکیو کے باہر ایک جوہری تنصیب میں کام کرتا تھا۔ اس نے نادانستہ طور پر نیوٹران بیم کی شکل میں تابکاری کی سب سے زیادہ طاقتور قسم کی بڑی مقدار کا سامنا کر لیا۔ 

    اس کی ناقابل بیان کردہ تکلیف دہ موت کا ذکر 'سسکتی موت: تابکاری کی اشعاع کے 83 دن' نامی کتاب میں ہے۔

    آپ کو تابکاری کا سامنا کرنے کے لئے بہت ہی بنیادی چیزیں بتا رہا ہوں، یہ آپ کے لونیہ (کروموسوم) کو توڑ کر آپ کے خلیات کو نقصان پہنچاتی ہے جس سے خلیات اپنے آپ کی نقل کرنے کے قابل نہیں رہتے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ جانتے ہوں گے کہ ہمارے جسم سے روزانہ خلیات جھڑتے ہیں۔ جلدی خلیات، اندرونی اعضاء کے خلیات وغیرہ۔ اس وقت کیا ہو گا جب آپ ان جھڑے ہوئے خلیات کی جگہ لینے کے لئے دوسرے خلیات نہیں پیدا ہوں گے؟ جی ہاں، جب آپ کے خلیات آپ کے جسم سے جھڑیں گے تو آپ ایک ناقابل بیان تکلیف دہ موت سے دوچار ہوں گے۔ آپ کے اندرونی اعضاء بوسیدہ ہو کر مرجھا جائیں گے۔ آپ کی ہڈیوں اور کرکری ہڈی دوبارہ نہیں بنیں گی۔ 

    اوچی کو تین ماہ کے عرصے تک زندہ رکھا گیا اس دوران اس کی جلد سیاہ ہو کر جل گئی اور اس نے جسم سے اترنا شروع کر دیا۔ اس کی حالت کے ہر پہلو کی مسلسل چوبیس گھنٹے ڈاکٹروں، نرسوں اور ماہرین کی ٹیم نگرانی کر رہی تھی۔ اس کی حالت کو ٹھیک کرنے کی کوشش میں جو کام کیا گیا وہ خلیات کو ٹرانسپلانٹ، جلدی پیوند کاری (اگرچہ یہ کافی فضول سی کوشش ثابت ہوئی) اور کافی سارے خون کی منتقلی تھی۔ اس کے جسم کا لگ بھگ تمام جسمانی سیال تقریباً 20 گیلن روزانہ ضائع ہوتا تھا۔ اس کو روزانہ بھرا جاتا تھا۔ اس کے پٹھے مرجھا کر اس کی ہڈیوں سے گر جاتے تھے۔ چند ہفتوں کے بعد، وہ اب کوئی بات کرنے کے قابل بھی نہیں رہا تھا۔ اس سے قبل، اس نے ان سے کہا تھا درد ناقابل برداشت ہے اور اس نے موت سے ہمکنار ہونے کی مدد مانگی۔ انہوں نے اس کے بجائے اس کو بچانے کی کوشش کی۔ 

    یہ ہیروشی اوچی ہے، اپنی موت سے دو ماہ قبل، اور حادثے کے ایک ماہ کے بعد:

    جس کرب و درد سے وہ گزرا ہے اس کا تصور کرنا محال ہے۔ مجھے سمجھ میں نہیں آیا کہ انہوں نے اس کو خود کشی کرنے میں مدد کیوں نہیں دی۔ 

    یہ بات جانتے ہوئے کہ اس کا اختتام بہرصورت موت میں ہونا ہے اس طرح کا کوئی موقع نہیں ہے۔ 

    جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، کوئی میوٹنٹ طاقت حاصل نہیں ہوئی۔ 
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: تابکاری یا گاما جیسی اشعاع کا سامنا کرنے سے انسان میں کون سی مافوق الفطرت قوتیں پیدا ہوسکتی ہیں؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top