Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    ہفتہ، 1 اکتوبر، 2016

    کائنات سے فرار کا پہلا قدم


    پہلا قدم: ہر شئے کے نظریئے کی تخلیق اور جانچ 

    سب سے پہلی مشکل جو اس تہذیب کے سامنے منہ اٹھا کر کھڑی ہوگی جو کائنات کو چھوڑنے کی تیاری میں لگی ہوگی وہ ہے ہر شئے کا نظریئے کا حصول۔ چاہئے وہ اسٹرنگ کا نظریہ ہو یا نہ ہو، ہمیں کسی طرح سے کوئی راستہ ایسا نکالنا ہوگا جس سے آئن سٹائن کی مساوات کے ذریعہ کوانٹم تصحیحات کا حساب قابل اعتبار طریقے سے نکل سکے بصورت دیگر ہمارے دوسرے کوئی بھی نظریات فائدہ مند نہیں ہوں گے۔

    خوش قسمتی سے کیونکہ ایک نظریہ کافی تیزی سے ترقی کر رہا ہے، سیارے زمین پر موجود کچھ بہترین دماغ اس سوال پر کام کر رہے ہیں ہم جلد ہی جان جائیں گے کہ یہ واقعی میں کوئی ہر شئے کا نظریہ ہے یا پھر کسی بھی چیز کا نظریہ نہیں ہے۔ اس کے لئے شاید چند عشرے یا شاید اس سے بھی کم وقت درکار ہوگا۔

    ایک مرتبہ ہر شئے کا نظریہ یا کوانٹم ثقل کا نظریہ مل جائے تو ہمیں اس نظریئے کے عواقب کی جانچ بذریعہ جدید ٹیکنالوجی کرنی ہوگی۔ بشمول بڑے جوہری تصادم گروں کو بنا کر فوق ذرّات کی پیدا کرنا، یا خلاء میں ایک عظیم ثقلی موجی سراغ رساں بنانے کے کافی امکانات موجود ہیں۔ (چاند لمبے عرصے کے لئے کافی پائیدار ہوتے ہیں، یہ ٹوٹ پھوٹ اور ماحولیاتی دخل در معقولات سے پاک ہوتے ہیں، اس طرح سے ایک ثقلی موجی سراغ رساں کا سیاروی نظام بگ بینگ کی تفصیلات کی کھوج کر سکے گا، اور ان تمام سوالات کا حل پیش کرے گا جو ہم کوانٹم ثقل اور نئی کائنات کی تخلیق کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔)

    ایک مرتبہ کوانٹم ثقل کا نظریہ مل جائے اور عظیم الجثہ جوہری تصادم گر اور ثقلی موجی سراغ رساں اس کی درستگی کی تصدیق کر دیں تب ہم آئن سٹائن کی مساوات اور ثقب کرم سے متعلق کچھ ضروری سوالات کے جواب حاصل کرنا شروع ہو جائیں گے:

    1۔کیا ثقب کرم مستحکم ہیں؟

    جب آپ "کر" کے چکر کھاتے ہوئے بلیک ہول کے پاس سے گزرتے ہیں تو اس میں یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ آپ کو آئن سٹائن روزن برگ کے پل سے گزر کر ایک مکمل راستہ طے کرنا ہوتا ہے۔ اس کے مستحکم پن کے حساب کو کوانٹم تصحیحات کی روشنی میں دوبارہ سے لگانا ہوگا جو ہو سکتا ہے کہ حساب کو بالکل ہی بدل دے۔


    2۔کیا انحرافات موجود ہیں؟

    اگر ہم کسی قابل قاطع ثقب کرم سے گزریں جو وقت کے دو ادوار کو جوڑتا ہے تب ثقب کرم کے داخلی راستے کے ارد گرد موجود شعاعیں لامحدود طور پر جمع ہو جائیں گی ، جو انتہائی مہلک ہوں گی۔ (اس کی وجہ یہ ہوگی کہ شعاعیں جو ثقب کرم سے گزریں گے وہ واپس وقت میں پیچھے چلی جائیں گی، اور کئی برس کے بعد واپس ثقب کرم میں دوسری مرتبہ داخل ہونے کے لئے آ جائیں گی۔ یہ عمل لامحدود مرتبہ دہرایا جائے گا جس سے شعاعیں لامتناہی طور پر وہاں جمع ہونا شروع ہو جائیں گی۔ اس مسئلہ کو حل کیا جا سکتا ہے، اس صورت میں جب کثیر جہاں کا نظریہ درست ہو۔ جس میں کائنات ہر مرتبہ اس وقت ٹوٹ جاتی ہے جب اشعاع ثقب کرم سے گزرتی ہیں اس طرح سے شعاعیں لامتناہی طور پر جمع نہیں ہوتیں۔ ہمیں ایک ہر شئے کے نظریئے کی ضرورت ہے تاکہ اس نازک مسئلے سے جان چھوٹے۔)


    3۔ کیا ہم بڑی تعداد میں منفی توانائی کو حاصل کر سکتے ہیں؟

    منفی توانائی کسی بھی ثقب کرم کو کھولنے اور استحکام بخشنے کے لئے ایک اہم جز ہے، اور ہم پہلے ہی معلوم کر چکے کہ یہ انتہائی کم تعداد میں موجود ہیں۔ کیا ہم مناسب مقدار میں کسی ثقب کرم کو کھولنے اور اس کو استحکام بخشنے کے لائق منفی توانائی کو تلاش کر لیں گے۔ فرض کریں کہ اس سوال کا جواب مل بھی جاتا ہے تب ایک ترقی یافتہ تہذیب شاید سنجیدگی کے ساتھ سوچے گی کہ کس طرح سے کائنات کو چھوڑا جا سکتا ہے یا پھر اس کو معدومیت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کئی متبادل موجود ہیں۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کائنات سے فرار کا پہلا قدم Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top