Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    پیر، 17 اکتوبر، 2016

    کائنات سے فرار کا نواں قدم



    نواں قدم: نچڑی ہوئی حالت سے حاصل کردہ منفی توانائی کا استعمال

    پانچویں باب میں ذکر ہوا تھا کہ لیزر کی کرنیں "دبی ہوئی حالت" کو پیدا کر سکتی ہیں جن کا استعمال کرکے منفی مادّے کو پیدا کیا جا سکتا ہے جس کو ثقب کرم کو کھولنے اور استحکام بخشنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جب کوئی طاقتور لیزر کی ضرب خاص بصری مادّے سے ٹکراتی ہے، تو وہ فوٹون کے جوڑے پیدا کرتی ہے۔ یہ فوٹون متبادل طور پر جوف میں پائے جانے والے کوانٹم اتار چڑھاؤ کو بڑھاوا دیتے اور دباتے ہیں اس طرح سے منفی اور مثبت توانائی کی ضربیں پیدا ہوتی ہیں۔ ان دونوں توانائی کی ضربوں کا حاصل ضرب ہمیشہ اوسطاً مثبت توانائی نکلے گا اس طرح سے ہم معلوم قوانین طبیعیات کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔ 1978ء میں ٹفٹس یونیورسٹی کے طبیعیات دان لارنس فورڈ نےایسے تین قوانین کو ثابت کیا جن کی اطاعت منفی توانائی نے لازمی کرنی ہے اور جب سے یہ شدید تحقیقی دلچسپی کا میدان بنا ہوا ہے۔ سب سے پہلے فورڈ کو یہ معلوم ہوا کہ ضرب میں موجود منفی توانائی کی مقدار اس کے مکانی اور حیاتیاتی حد کے بر عکس ہوگی – یعنی کہ جتنی توانا منفی توانائی کی ضرب ہوگی، اس کا عرصہ حیات اتنا ہی کم ہوگا۔ لہٰذا اگر ہم ثقب کرم کو کھولنے کے لئے لیزر سے منفی توانائی کی بڑی بوچھاڑ پیدا کریں گے تو وہ حد درجے کم وقت کے لئے باقی رہے گا۔ دوسرے ایک منفی ضرب کے ساتھ ہمیشہ بڑے قدو قامت کی مثبت توانائی کی ضرب ہمنشیں ہوگی (اس طرح دونوں کا خالص حاصل ہمیشہ مثبت ہی ہوگا)۔ تیسرے ان ضربوں کے درمیان جتنا لمبا عرصہ ہوگا اتنی ہی زیادہ بڑی مثبت توانائی کی ضرب ہوگی۔

    ان عمومی قوانین کے تحت ہم ان شرائط کا اندازہ لگا سکتے ہیں جس میں ایک لیزر یا کیسمیر پلیٹیں منفی توانائی پیدا کر سکتی ہیں۔ پہلے تو کوشش کرنی ہوگی کہ منفی توانائی کی ضرب کو بعد میں پیدا ہونے والی مثبت توانائی کی ضرب سے الگ کریں اس کے لئے لیزر کی شعاع کو ڈبے میں ڈالنا ہوگا اور اور دروازے کو فوری اس وقت بند کرنا ہوگا جیسے ہی منفی توانائی ڈبے میں داخل ہو جائے۔ اس طرح سے صرف منفی توانائی ہی ڈبے میں داخل ہوگی۔ اصولی طور پر اس طرح سے زبردست منفی توانائی کو حاصل کیا جا سکتا ہے جس کے پیچھے اس سے بھی بڑی مثبت توانائی کی ضرب حاصل ہوگی( جس کو دروازے کی مدد ڈبے کے باہر ہی رکھا جائے گا)۔ دو ضربوں کے درمیان دورانیہ کافی لمبا ہو سکتا ہے اتنا لمبا جتنا کہ مثبت ضرب کی توانائی بڑی ہوگی۔ نظری طور پر یہ مثالی طریقہ ہے جس میں کسی ٹائم مشین یا ثقب کرم کے لئے لامحدود مقدار میں منفی توانائی کو پیدا کیا جا سکتا ہے۔ 

    بدقسمتی سے یہاں پر ایک مسئلہ ہے۔ دروازہ بند کرتے ہوئے ڈبے کے اندر دوسری مثبت توانائی کی ضرب پیدا ہوگی۔ تاوقتیکہ بہت ہی خاص الخاص احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی جائیں تو یہ منفی توانائی ختم ہو جائے گی ۔ اس مشکل کا حل نکالنا ترقی یافتہ تہذیب کے لئے بھی ایک کافی مشکل ہوگا - طاقتور منفی توانائی کی ضرب کو بعد میں پیدا ہونے والی مثبت توانائی کی ضرب سے الگ کرنا اور دوسری مثبت ضرب سے منفی توانائی کو ختم ہونے سے بچانا۔

    یہ تین قوانین کیسمیر اثر پر لاگو ہو سکتے ہیں۔ اگر ہم ایک میٹر کے حجم کا ثقب کرم پیدا کریں تو ہمارے پاس منفی توانائی ایک 10- کی قوت نما  22(پروٹون کے حجم کا دس لاکھوں حصّہ)کی پٹی سے زیادہ کی جگہ میں جمع نہیں ہونی چاہئے۔ ایک مرتبہ پھر کوئی بہت ہی ترقی یافتہ تہذیب اس طرح کی ٹیکنالوجی کو ناقابل تصوّر چھوٹے پیمانے اور ناقابل تصوّر کم وقت کے پیمانوں پر کام کرکے بنا سکتی ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کائنات سے فرار کا نواں قدم Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top