Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    ہفتہ، 1 اکتوبر، 2016

    ایک جدید خلائی لباس کے ساتھ ایک انسان پلوٹو پر کتنی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے؟


    جواب:سی اسٹیورٹ ہارڈوک 

    لگ بھگ دس سیکنڈ۔ ہو سکتا ہے کہ چند منٹ۔ 

    خلائی لباس زمین کے مدار میں کام کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں اور ان میں گرمالہ (Heater)کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ان کی موصلیت اس طرح سے بنائی گئی ہے کہ جسم اور خلاء سے نکلنے والی زیریں سرخ روشنی (حرارت) کو قید کر سکیں۔ یہاں تک کہ سائے میں بھی حرارت کو ختم ہونے میں کافی وقت لگے گا، لہٰذا ایک خلانورد جو زمین کے گرد ہر 80 منٹ میں ایک چکر لگاتا ہے اس کو گرم رہنے کے لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی، بس جسم کی حرارت سے نجات اور اضافی شمسی حرارت سے بچنا ضروری ہوتا ہے۔ 

    پلوٹو میں، چیزیں بہت مختلف ہو جائیں گے۔ خلاء میں اتنا فرق نہیں پڑتا، تاہم ماحول میں جانے سے - بہت زیادہ فرق پڑتا ہے۔ خالی خلاء میں کھڑا رہنے اور سائے میں رکھے اس جسم پر کھڑے رہنے میں بہت فرق ہے جہاں درجہ حرارت منفی 250 فارن ہائیٹ ہوتا ہے اور یہاں پر چلنا ایسے ہی ہے جیسے انجمادی مائع میں چل رہے ہو۔ 

    آپ جما دینے والی ہوا کو اپنی ننگی جلد پر کافی دیر تک برداشت کر سکتے ہیں، تاہم منجمد پانی میں چھلانگ لگانا اور بات ہوتی ہے میرے بھائی! پانی کی حرارتی موصلیت اور حرارتی گنجائش ہوا سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ یہ فوری طور پر حرارت کو جذب کر کے اس کو لے جائے گا۔ پلوٹو پر اس کا اثر تقریباً کہیں زیادہ بد تر بعینہ ایسے جیسے کہ مائع نائٹروجن میں چھلانک لگانے کے مترادف ہو گا- 
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: ایک جدید خلائی لباس کے ساتھ ایک انسان پلوٹو پر کتنی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top