Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعہ، 14 اکتوبر، 2016

    کیا یہ پہلی کائنات ہے یا اس سے پہلے بھی کچھ کائناتیں موجود تھیں؟


    جواب:رچرڈ ملر 

    موجودہ نظریئے کے مطابق، ہمارے پاس یہ معلوم کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ جب ہم واپس ورائی اَدراج (extrapolate) بگ بینگ کے اس لمحے کا کرتے ہیں، تب ہم ایک ریاضی کے مسئلے میں پھنس جاتے ہیں جو "وحدانیت" (singularity) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جب ایسا ماضی کے نظریات میں ہوتا تھا تو اس کا ہمیشہ سے مطلب نظریئے میں ناکامی کا ہوتا تھا، اور یہاں پر بھی یہی صورتحال ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے پاس جاننے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ 

    طبیعیات دان ان پہلوؤں پر بھی قیاس آرائی کرتے ہیں۔ میرا اپنا خیال یہ ہے کہ وحدانیت حقیقی ہے، اور زمان و مکان کی تخلیق کا مظہر ہے ؛ یعنی کہ اس سے "پہلے " کچھ نہیں تھا۔ دوسرے خیال کرتے ہیں کہ اس سے پہلے ایک کائنات موجود تھی جو منہدم ہوئی۔ اہم بات جاننے کی یہ ہے کہ سائنس دانوں کا یہ قیاس سائنس پر مبنی نہیں ہے۔ اگر آپ سائنس کی تاریخ کو دیکھیں، تو میں نہیں سمجھتا کہ اس طرح کے قیاسات کبھی درست رہے ہیں۔ کائنات ہمیشہ ہمارے اندازہ لگانے کی قابلیت سے کہیں زیادہ دلچسپ ثابت ہوئی ہے۔ 

    شاید جب ہم بگ بینگ کے پہلے چند سیکنڈوں کو دیکھیں گے ( اور ہم کائناتی خرد امواج کی پس منظر کی اشعاع کی تقطیب [cosmic microwave background polarization] میں یہ ثقلی امواج[gravity wave] کے نمونوں کو دیکھ کر ایسے کرنے کے قابل ہوں گے ) تب ہو سکتا ہے کہ ہم علم کا ایک نیا راستہ وا کر لیں۔

    #جہان_سائنس

    #jahanescience
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کیا یہ پہلی کائنات ہے یا اس سے پہلے بھی کچھ کائناتیں موجود تھیں؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top