Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    پیر، 17 اکتوبر، 2016

    انسانی معدے کا اندرون

    معلوم کیجئے کہ کس طرح سے حیرت انگیز انہضامی عضو (digestive organ)پھیلتا، گھومتا(churns) اور تحلیل کنندہ ترشے (corrosive acid) کو رکھتا ہے تاکہ ہماری خوراک کو بغیر نقصان پہنچائے توڑ سکے 

    معدے کا اہم کردار خوراک کا ذخیرہ کرنا ہوتا ہے ؛ اس سے پہلے کہ یہ خوراک کو چھوٹی آنت میں بتدریج خالی کرے ہمیں ایک مرتبہ کھانے کی اجازت دیتا ہے۔ ترشوں، پروٹین ہضم کرنے والے خامرے اور شدید بلونے کے عمل کے امتزاج معدے کے اجزاء کو آسانی سے عمل کاری ہونے والی مائع صورت میں توڑ دیتے ہیں اور خوراک کو پاخانے میں جذب ہونے کے لئے تیار کرتے ہیں۔ 

    اپنی ساکن حالت میں، معدہ سکڑا ہوا ہوتا ہے اور عضو کی اندرونی سطح مخصوص اٹھان اور سلوٹوں میں بند ہوتی ہے۔ جب ہم کھانا شروع کرتے ہیں تو معدہ پھولنا شروع ہو جاتا ہے ؛ سلوٹیں سیدھی ہو جاتی ہیں، تاکہ معدہ پھیل سکے، اور بیرونی پٹھے سکون سے ہو جائیں۔ معدہ بغیر کسی مسئلے کے ایک لیٹر (1.8 پنٹ) خوراک کو ہضم کر سکتا ہے۔ 

    معدے کا پھیلاؤ سکڑنے والے رسیپٹرز کو فعال کر دیتا ہے، جو عصبی اشاروں کو بھیجنا شروع کرتے ہیں جس کا نتیجہ اضافی تیزاب کی پیدائش اور زبردست پٹھوں کے کھنچاؤ کی صورت میں نکلتا ہے تاکہ اجزاء کو ملا کر بلو سکیں۔ گیسٹرک ایسڈ خوراک میں موجود پروٹین کو الگ کرتا ہے، یوں خامرے پیپسن کو رسائی ملتی ہے جو پروٹین کو توڑتا ہے۔ نیم ہضم پروٹین کی موجودگی اینٹرواینڈوکَرائن خلیات (جی خلیات) کو گسٹرن ہارمون بنانے کے لئے متحرک کرتی ہے۔

    معدہ اپنے اجزاء کو بواب عاصرہ(pyloric sphincter) کے ذریعہ چھوٹی آنت میں خالی کرتا ہے۔ مائع عاصرہ میں سے آسانی سے گزر جاتا ہے، تاہم ٹھوس کو اس میں ٹھیک سے بیٹھنے میں اپنے قطر کو ایک سے دو ملی میٹر (0.04-0.08 انچ) سے چھوٹا کرنا پڑتا ہے۔ کوئی بھی بڑی چیز واپس اہم خانے میں مزید بلونے اور خامراتی طور پر ٹوٹنے کے لئے بھیج دی جاتی ہے۔ نصف کھانے کو ہضم ہو کر چھوٹی آنت میں جانے کے لئے لگ بھگ دو گھنٹے لگتے ہیں اور عام طور پر یہ عمل دو سے چار گھنٹوں میں مکمل ہوتا ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: انسانی معدے کا اندرون Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top