Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    بدھ، 19 اکتوبر، 2016

    ویکیپیڈیا چلانے کا سالانہ خرچہ

    ویکیپیڈیا کو چلانے کے لئے ایک برس میں کتنا خرچہ ہو جاتا ہوگا ؟


    جواب:جمی ویلز، بانی، ویکیپیڈیا



    چلئے جلدی سے حساب لگاتے ہیں۔

    2012-2013ء کی سالانہ منصوبہ بندی سوالات اور جوابات کے مطابق "2012-13ء کی منصوبہ بندی کے لئے ویکیپیڈیا کو مکمل طور پر چلانے کے بجٹ کے اخراجات کا تخمینہ 4 کروڑ 21 لاکھ ڈالر لگایا گیا"

    چلیں اب اس خرچے کو ماہانہ کی بنیاد پر دیکھیں، یوں 4 کروڑ 21 لاکھ ڈالر = لگ بھگ 35 لاکھ 10 ہزار ڈالر ماہانہ کے برابر ہوئے۔

    اس کے بعد، ویکیپیڈیا رپورٹ کارڈ کے مطابق ہر ماہ کتنے زائرین نے ویکیپیڈیا کو ملاحظہ کیا:

    48 کروڑ 30 لاکھ منفرد زائرین (فی ماہ)

    لہذا فی مہینہ لاگت ڈالر 0.007 فی مہینہ فی منفرد صارف ہے۔ یہ فی صارف ایک پینی سے بھی کم کا خرچہ ہے، یا 8.4 سینٹ سالانہ ہوتی ہے۔ مجھے خیراتی عطیات میں اس سے بہتر مصرف کہیں نظر نہیں آتا۔

    اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر آپ ایک اچھے شہری ہیں جس نے ویکیپیڈیا کو 20 ڈالر کا عطیہ دیا ہے، تو اگلے 230 ان لوگوں کو جن سے آپ راستے میں چلتے ہوئے ملیں، پاس جا کر ایک مسکراہٹ کے ساتھ کہہ سکتے ہیں "میں نے آپ کے ویکیپیڈیا کو استعمال کرنے کا ایک برس کا بل ادا کر دیا ہے۔ چلئے اس سے لطف اندوز ہوئیں!"
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: ویکیپیڈیا چلانے کا سالانہ خرچہ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top