Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعرات، 13 اکتوبر، 2016

    ہم سے قریب دوسری کہکشائیں اگر زیادہ روشن ہوتیں تو کیسی دکھائی دیتیں؟

    اینڈرومیڈا ہمارے آسمان پر چاند سے زیادہ بڑی ہے لیکن اتنی روشن نہیں ہے کہ ہم بغیر دوربین کے اس کو دیکھ سکیں۔ ہم سے قریب دوسری کہکشائیں اگر زیادہ روشن ہوتیں تو کیسی دکھائی دیتیں؟


    جواب: چن یہ


    خدا کی قسم کہ اینڈرومیڈا ایک ڈرا دینے والی ایسی اڑن طشتری کی مانند دکھائی دیتی ہے جس سے بس خلائی مخلوق کے نکلنے اور پوری زمین پر قبضہ جمانے کی دیر ہو۔ 

    خوش قسمتی سے اینڈرومیڈا ہمیں واحد ڈرا دینے والی کہکشاں ہے۔ اس تصویر میں کہکشاؤں کی فہرست اس لحاظ سے ترتیب دی ہوئی ہے جس لحاظ سے ہم انہیں آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔ 


    یقیناً ہم فہرست میں موجود سر فہرست ملکی وے کو نہیں دیکھ سکتے کیونکہ ہم اس کے اندر ہیں۔ کیا آپ وہیل کو اس وقت دیکھ سکتے ہیں جب وہ آپ کو نگل لے ؟ دوسری 'بڑا میجیلانی بادل' ہے، جو دیکھنے میں اینڈرومیڈا سے لگ بھگ 5 گنا زیادہ بڑا اور روشن ہے۔ 


    آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایل ایم سی ڈراؤنی نہیں ہے۔ یہ دیکھنے میں چند ستاروں کا گچھا لگتا ہے جو نجمی جماعت میں ہیں۔ یہ ملکی وے کہکشاں کی سیارچہ کہکشاں ہے۔ اصل میں یہ اینڈرومیڈا سے کہیں زیادہ چھوٹی ہے۔ یہ صرف روشن اس لئے لگ رہی ہے کیونکہ یہ اینڈرومیڈا کی نسبت ہم سے زیادہ قریب ہے۔ اور یہ جنوب کی جانب ہے۔ ویسے بھی ہم اس کو شمالی نصف کرہ میں نہیں دیکھ سکتے۔ 

    اس فہرست میں موجود دوسری کہکشائیں کافی مدھم اور چھوٹی ہیں، لہٰذا ہم ان کو بمشکل خالی آنکھ سے دیکھ سکتے ہیں۔ 

    اگر ہم شوقیہ فلکیات دان یعنی کہ ہم بغیر کسی دوربین کی رسائی کے ہوں تو بس اتنا ہی ہے ۔بغیر دوربین کے دکھائی دینے والی بس اینڈرومیڈا ہی ہے۔ اسی کو دیکھتے رہئے ۔ 


    نوٹ کا اضافہ : او پی تصویر ناسا کی ایک پیوند والی تصویر ہے 



    اسٹیفن رہان کی اصل کی 


    اصل تصویر اسٹیفن رہان نے 10 جون، 2013ء میں لی تھی۔ یہ ایک پیاری تصویر ہے، جو چاند کے گھٹتے ہوئے حصّے پر زمین کی چمک دکھا رہی ہے۔ اینڈرومیڈا کہکشاں کے صرف روشن ترین ستاروں کی جماعت اول (چاند سے 100,000 گنا زیادہ کمزور) ہونے چاہئیں۔ خالی آنکھ کے ساتھ، ہم بمشکل اینڈرومیڈا کا قلب ہی دیکھ سکتے ہیں۔ سوال میں دی گئی او پی تصویر میں، اینڈرومیڈا کہکشاں کا حجم متناسب ہے تاہم اس کی روشنی کو دس لاکھ گنا زیادہ بہتر کیا گیا ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: ہم سے قریب دوسری کہکشائیں اگر زیادہ روشن ہوتیں تو کیسی دکھائی دیتیں؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top