Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعرات، 12 مئی، 2016

    سورج پر نظر آنے والا یہ کالا دھبہ کیا ہے؟


    آج کافی کہر تھی لہٰذا جب میں کام پر جا رہا تھا تو سورج کو طلوع ہوتے ہوئے دیکھا وہ بہت سرخ دکھائی دے رہا تھا اور کچھ زیادہ روشن نہیں تھا۔ میں نے سورج کی قرص پر ایک تاریک نشان دیکھا! وہ کیا تھا؟ راستے میں آنے والا سیارہ یا دم دار تارہ؟ ایک شمسی دھبہ؟







    جواب:

    انتباہ: خبردار سورج کو براہ راست نہ دیکھیں۔ طلوع و غروب آفتاب کے وقت بھی یا سورج کچھ بادلوں کی آوٹ میں غائب ہو تب بھی، اس وقت بھی یہ اتنا روشن ہو گا کہ اگر آپ نے اس کو زیادہ عرصہ تک نظر جما کر دیکھا تو یہ آپ کی بصری خاصیت کو تباہ کر دے گا – اور آپ کا کبھی نہیں معلوم ہو پائے گا کہ بادل کب اس کے سامنے سے ہٹ جائیں۔ براہ کرم اس قسم کا جوکھم کبھی مت اٹھائیے گا!

    سورج کا محفوظ طریقے سے دیکھنے کے لئے دوربین سے اس کا سایہ بنائیں یا پھر پن ہول کیمرے سے دیکھیں۔ یہاں پر آپ کو سورج کو محفوظ طریقے سے دیکھنے کے بارے میں کافی معلومات مل جائے گی۔

    آپ نے جو دیکھا تھا وہ شمسی دھبہ تھا۔ ایک کافی بڑا شمسی دھبہ سورج کے چہرے پر اب بھی موجود ہے۔ آپ مزید سورج اور اس کے شمسی دھبوں کے بارے میں spaceweather.com پر جان سکتے ہیں ۔

    برٹ شرنگ ہوسن

    برٹ زحل کے حلقوں پر تحقیق کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی پی ایچ ڈی کی سند کورنیل سے ٢٠٠٦ء میں حاصل کی اور اب وسکونسن میں واقع بلوائیٹ کالج میں پروفیسر ہیں۔

    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: سورج پر نظر آنے والا یہ کالا دھبہ کیا ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top