Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعرات، 26 مئی، 2016

    آسمانی بجلی کو قید کر کے اس کا استعمال کرنے کا کوئی طریقہ موجود ہے ؟

     بارش عموما گرج چمک کے ساتھ ہوتی ہے۔ جب گرج ہوتی ہے تو چمک بھی دکھائی دیتی ہے۔ بجلی کے ترسے ہم لوگوں کے ذہن میں اکثر یہ خیال آتا ہوگا کہ اس بجلی کی کڑک سے کیا ہم کسی طرح سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے؟ کیا ابھی تک کوئی ایسی ٹیکنالوجی نہیں بنی جو آسمانی بجلی کو قید کرکے اس کا کوئی فائدہ مند استعمال کرسکے۔ حضرت انسان نے شمسی توانائی، ہوائی توانائی، پانی کی توانائی، یہاں تک کہ سمندر کی لہروں اور ارضی حرارت تک کی طاقت کو نکیل ڈالنے کی کوشش کی ہے تو پھر آسمانی بجلی کو کیوں استثنیٰ حاصل ہے؟ آئیے جانتے ہیں:


    آسمانی بجلی سے توانائی حاصل کرنا مشکل صرف اس لئے نہیں ہے کہ آپ اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ وہ کب اور کہاں چمکے گی۔ مزید براں بجلی کی کڑک واقعی میں پلک چھپکے میں غائب ہو جاتی ہے لہٰذا اس کی توانائی کو فوری طور قید کرنا ہو گا۔ 

    فی الحال کوئی بھی آلہ اس طرح نہیں کر سکتا اور اس طرح کا آلہ بنانا کوئی مالی فوائد حاصل کرنے والی سرمایہ کاری نہیں ہو گی، غور طلب بات یہ ہے کہ بجلی کی کڑک زمین تک پہنچتے ہوئے اپنی زیادہ تر توانائی کو ضائع کر چکی ہو تی ہے۔ ایک محقق نے روشنی کے ایک بلب کو اس وقت روشن کرنے کا دعویٰ کیا جب بجلی ایک دیوہیکل کیپسٹر سے ٹکرائی جو زمین پر موجود تاروں سے منسلک تھا تاہم یہ نتائج دوبارہ کبھی نہیں دہرائے گئے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: آسمانی بجلی کو قید کر کے اس کا استعمال کرنے کا کوئی طریقہ موجود ہے ؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top