Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    پیر، 23 مئی، 2016

    پہاڑوں پر کاشتکاری


    مرتفعی کھیتی یا پہاڑی چبوتروں پر کھیتی کرنا ایک قدیم مہارت ہے جو فصلوں کو اگانے اور پہاڑی مٹی کی صحت کو قائم رکھنے کے لئے استعمال ہوتی ہے، نظام کے ساتھ اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ نمی اور معدنیات زمین میں ہی قید رہیں۔ کسان خشک زمین، کھڑی یا زیادہ بارانی علاقے میں اپنی فصل کی پیداوار کو بڑھانے اور کٹاؤ سے ہونے والے نقصان سے بچانے کے لئے اس کا استعمال کرتے ہیں۔ 

    ایک چبوترے کا نظام کثیر پودوں کے بچھونے کی قطاروں پر مشتمل ہوتا ہے جن میں سے ہر ایک پہاڑ یا پہاڑی کی دوسری جانب ایک دوسرے کے اوپر ہوتی ہے۔ ہر علاقہ جھکی ہوئی دیوار سے سہارا لیتا ہے - عام طور پر خشک پتھروں کی ساخت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ مٹی کی سطح اور معدنیات کی بندش بہاؤ کو محدود کر کے برقرار رکھے۔ اس کے علاوہ خشک علاقوں میں، دیواریں وہاں موجود محدود نمی کو بھی برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ 

    مرتفعی کھیت یا پہاڑی چبوتروں پر بنے کھیتوں کی دو اہم اقسام ہیں۔ پہلی قسم رکاوٹی پہاڑی چبوترے ہیں جو کم بارانی علاقوں میں استعمال ہوتے ہیں اور اس طرح بنائے جاتے ہیں کہ پانی کے بہاؤ کو ممکنہ حد تک روک کر رکھا جائے جو بعد میں فصلوں کو آب پاشی کے کام آتا ہے یا پھر نیچے موجود پہاڑی چبوتروں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔ دوسری قسم درجہ بند مرتفعی کھیت یا پہاڑی چبوترا ہے جو ذرا ڈھلان کی طرف بنایا جاتا ہے اور اس کا مقصد پانی کے بہاؤ کو روک کر کاریز میں لے جانا ہے تاکہ وہ دوسری سطحوں کو بہا کرنہ لے جائے۔ زیادہ تر چبوترے والے کھیت میں ان دونوں اقسام کا استعمال ہوتا ہے۔ 

    چبوترے کا نظام فصلوں کی منضبط آب پاشی کو کھیت کے علاقوں میں کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ کام گہری نالیوں سے حاصل کیا جاتا ہے جو مقید پانی کو بتدریج قطرہ قطرہ کر کے مرحلہ وار قطاروں میں قوت ثقل کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے بھیجتی ہیں۔ 


    کیا آپ جانتے ہیں ؟

    فلپائن سلسلہ کوہ کے چاول کے معلق باغ یونیسکو کاعالمی ثقافتی ورثہ ہیں۔



    پہاڑوں پر کاشت کاری سے متعلق پانچ اہم حقائق 


    1 انکا سلطنت

    جنوبی امریکہ کی انکا تہذیب بڑی حد تک عظیم شہر جیسے کہ ماچو پیچو مرتفعی باغ کی پشت پر بنی ہے جو اپنی پیدا کردہ خوراک سے اس کو سہارا دیتے تھے۔ 

    2 معلق باغات 

    بابل کے افسانوی معلق باغات مصوری میں اکثر مرتفع کے طور پر دکھائے جاتے ہیں جس میں ایک کے اوپر ایک پرت کا سلسلہ حاری نباتات اور جانوروں کی کفالت کرتا ہے۔ 

    3 چاول کی دھن 

    پوری دنیا میں مرتفعی کھیتی مختلف فصلوں کو اگانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ ان میں گندم اور زیتون شامل ہیں بہرحال چین اور جنوب مشرق ایشیا میں اب تک سب سے زیادہ عام چاول ہے۔ 

    4 اینڈیز نژاد

    مرتفعی کاشت کاری کئی صدیوں سے استعمال میں ہے تاہم خیال ہے کہ اس کی ابتداء جنوبی امریکہ میں واقع انڈیز پہاڑیوں کے واری لوگوں نے کی تھی۔ 

    5 بحالی 

    پیرو، جنوبی امریکہ میں فی الوقت کافی بڑا بحالی کا پروگرام جاری ہے جس کا مقصد مرتفعی کاشت کاری کا احیاء کرنا ہے جو کافی عرصے سے ناقابل استعمال ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: پہاڑوں پر کاشتکاری Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top