Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    ہفتہ، 21 مئی، 2016

    اڑن تختہ



    وہ اڑن تختہ جو اصل میں آپ خرید سکتے ہیں 

    آخر کار! ایک اڑن تختہ جو پتھریلی زمین اور پانی کے اوپر اڑ سکتا ہے 



    2015ء میں جب لیکسس نے اپنے مستقبل کے ہموار اڑن تختے سے پردہ کشائی کی تو لوگوں کو خاصی مایوسی ہوئی کیونکہ وہ صرف خاص مقناطیسی راستوں پر ہی معلق رہ سکتا تھا اور عام فروخت کے لئے دستیاب نہیں تھا۔ تاہم اس برس بیک ٹو دی فیوچر II کا خواب بالآخر حقیقت کا روپ دھار گیا کیونکہ اے آر سی اے اسپیس کارپوریشن نے ایک ایسے تجارتی آلے پر سے پردہ اٹھایا ہے جو کسی بھی علاقے میں معلق رہ سکتا ہے۔ 

    آرکا بورڈ 36 ہوائی پنکھوں کا استعمال کرکے اتنی قوت دھکیل کو پیدا کرتا ہے جس سے اس تختے کو زمین سے 30 سینٹی میٹر تک کی اٹھان مل جاتی ہے۔ پنکھے برقی موٹرز سے چلتے ہیں جس میں سے ہر ایک کو قوت لیتھیم - آئن پولیمر کی بیٹری سے ملتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر ایک سے زیادہ بیٹریوں نے کام کرنا چھوڑ بھی دیا یا موٹرز نہیں چلی تب بھی تختے کے پاس اتنے فعال پنکھے موجود ہوں گے جو اس کو ہوا میں معلق رکھیں گے۔ بیرونی فریم فضائیات کے درجہ کے مرکب مادّوں سے بنا ہے جس سے اس کو ناقابل تصور طور پر سبک بنا دیتا ہے، اور اس میں نظام کو توازن بخشنے کے لئے ایک پہلے سے بنا ہوا نظام بھی موجود ہے۔ جب اس کو چلایا جاتا ہے تو آپ اس اڑن تختے کو اپنے فون سے بذریعہ بلیو توتھ اڑا سکتے ہیں، تاہم آپ فون سے اڑانے کی سہولت کو بند کر کے اپنے جسم کی حرکت سے بھی اسے چلا سکتے ہیں جس طرح سے اسکیٹ بورڈ کو چلایا جاتا ہے۔ رفتار کو قابو کرنے والے حساسئے آرکا بورڈ کی رفتار کو 20 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود رکھتے ہیں، اور اگر آپ حادثاتی طور پر اس پر سے اڑنے کے دوران گر جائیں تو یہ اس تختے کو سیدھا رکھتے ہیں۔ 

    بدقسمتی سے فی الوقت یہ ایک مرتبہ چارج ہونے پر صرف چھ منٹ تک ہی چل سکتا ہے، تاہم خصوصی آرکا ڈوک وائرلیس چارجر اس کو دوبارہ پوری توانائی صرف 35 منٹ میں دے دیتا ہے۔ مجموعی طور پر اس مکمل بنڈل کی قیمت 19,900$ (تقریباً 13,900£) ہے اور پہلا تختہ اپریل 2016ء سے بازار میں دستیاب ہو گا۔

    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: اڑن تختہ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top