Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    اتوار، 15 مئی، 2016

    زمین پر شمسی طوفانوں کے کیا اثرات ہوتے ہیں؟


    مجھے یہ تو معلوم ہے کہ شمسی طوفان زمین کے کرہ فضائی کو زیادہ برق پاروں سے لبریز کر دیتے ہیں اور ان کا اثر ریڈیائی اشاروں پر بھی ہوتا ہے جس کی وجہ سے بغیر تار کے ترسیل کے نظام میں خلل پڑ جاتا ہے۔ کیا کوئی مزید معلومات اس سلسلے اور اس کے اثرات کے بارے میں مل سکتی ہے؟


    جواب:

    شمسی طوفانوں (اور اس سے متعلقہ عمل ) کے کافی اثرات زمین پرپڑ سکتے ہیں۔ میں آپ کو تجویز دوں کے کہ اس ویب سائٹ کا مطالعہ کریں جہاں سورج کے زمین پر پڑنے والے اثرات کی ایک فہرست دی ہوئی ہے جس میں شمسی طوفان بھی شامل ہیں۔


    شمسی طوفانوں کا براہ راست اثر زیادہ تر ذرائع ابلاغ اور ریڈیائی ترسیل پر ہوتا ہے، جس سے آپ پہلے ہی سے واقف لگتے ہیں۔ شمسی طوفانوں کو اکثر کرونل ماس ایجیکشن سے جوڑ دیا جاتا ہے جس میں سورج سے الیکٹران، پروٹون اور برق پارے نکلتے ہیں۔ ان بار دار ذرّات کا زمین پر کچھ اور بھی اثر ہوتا ہے۔ زمین کے پاس ان بار دار ذرّات سے بچنے کے لئے قدرتی ڈھال موجود ہے، اس کے مقناطیسی میدان اور کرہ فضائی ان میں سے اکثر کو روک لیتا ہے۔ بہرحال کچھ بار دار ذرّات قطبین پر کرۂ فضائی میں داخل ہو جاتے ہیں۔


    ان میں سے ایک سب سے شاندار (اور بہت ہی خوبصورت) اثر قطبی روشنیوں کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔ جب بار دار ذرّات (بالخصوص الیکٹران) اپنا راستہ قطبین میں سے نکال لیتے ہیں تو وہ مقناطیسی خطوط کے ساتھ اسراع پذیر ہو کر کرۂ فضائی میں موجود ذرّات سے ٹکراتے ہیں جس سے وہ روشن ہوتے ہیں۔ اس روشنی کو ہی ہم قطبی روشنی کے نام سے جانتے ہیں۔

    ہوائی جہاز کے پائلٹ اور خلا نوردوں کے لئے کچھ صحت سے جڑے مسائل ہو سکتے ہیں۔ ان لوگوں کے لئے جو زیادہ تر اپنا وقت زمین پر گزارتے ہیں، مقناطیسی میدان اور کرۂ فضائی زیادہ تر تباہ کن اور نقصان پہنچانے والی اشعاع اور بار دار ذرّات کو روک دیتا ہے۔ بہرحال جب آپ کرہ فضائی میں جاتے ہیں تو صورتحال مختلف ہو جاتی ہے۔ ہوائی جہاز کے پائلٹ کافی اونچائی پر جہاز اڑاتے ہیں بالخصوص قطبین کے قریب ان کا سامنا ان سے کافی تعداد میں ہوتا ہے۔ اسی چیز کا اطلاق خلا نوردوں پر بھی ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے ہوائی جہاز کے پائلٹ اور عملے میں کینسر ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ خلا نوردوں کو تو روشنی کے جھماکے اس وقت نظر آتے ہیں جب بلند توانائی کے پروٹون ان کی آنکھوں سے ٹکراتے ہیں!



    ایمیلی سینٹونج

    ایمیلی ریڈیائی نقشوں سے کہکشاؤں کے اشاروں کے سراغ لگانے کے طریقہ پر کام کر رہی ہیں۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: زمین پر شمسی طوفانوں کے کیا اثرات ہوتے ہیں؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top