Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    بدھ، 18 مئی، 2016

    شمسی دھبے کیسے بنتے ہیں؟

    شمسی دھبے کیوں بنتے ہیں؟ ان کے بننے کی وجہ کیا ہے؟ (درمیانہ درجہ)



    شمسی دھبے سورج پر باقی سطح کی نسبت تاریک اس لئے نظر آتے ہیں کیونکہ وہ آس پاس کے مقابلے میں کم گرم ہوتے ہیں۔ سورج کا قلب جس کو ظل تام کہتے ہیں اس کا درجہ حرارت ٣٧٠٠ کیلون ہوتا ہے جب کہ آس پاس کے ضیائی کرہ کا درجہ حرارت ٥٨٠٠ کیلون ہوتا ہے۔ شمسی دھبے زیادہ تر مضبوط مقناطیسی میدان ہوتے ہیں (زمین کے میدان سے ہزار گنا زیادہ توانا) اور عام طور پر جوڑوں کی صورت میں پیدا ہوتے ہیں ( ایک شمالی قطب کا دوسرا جنوبی قطب کا)۔

    آیا کیوں سورج کی سطح کے کچھ حصّے دوسرے حصّوں کی نسبت کم گرم ہوتے ہیں اس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ایک نظریئے کے مطابق ان دھبوں میں موجود مضبوط مقناطیسی میدان نیچے موجود ایصال حرارت کو روکتے ہیں۔ (ایصال ، حرارت کی منتقلی کو گرم حصّے سے ٹھنڈے حصّے کی طرف جانے کو کہتے ہیں۔) 


    سبرینہ کورنیل میں ٢٠٠٩ء تک سند حاصل کرنے والی طالبہ تھیں اس وقت وہ لاس اینجیلس منتقل ہو کر کالٹک میں بطور محقق مقرر ہوئیں۔ اب وہ کہکشاؤں کے انضمام کو یونیورسٹی آف ورجینیا اور نیشنل ریڈیو ایسٹرو نومی آبزر ویٹری شارلٹ ول میں پڑھ رہی ہیں۔ آپ ان کو ان کے ہفتہ وار پوڈ کاسٹ جس کا نام ایورے ڈے آئن سٹائن ہے اس میں جواب دیتے ہوئے پا سکتے ہیں ۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: شمسی دھبے کیسے بنتے ہیں؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top