Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعہ، 6 مئی، 2016

    سورج کا دوسرے ستاروں کے نظام سے کیسے موازنہ کیا جا سکتا ہے؟




    سورج ایک اوسط حجم کا ستارہ ہے۔ سب سے بڑے ستارے سورج سے ١٠٠ گنا زیادہ ضخیم ہیں جبکہ چھوٹے ستارے سورج کی کمیت کا ایک بٹا دسواں حصّہ ہوتے ہیں۔


    جہاں تک دوسرے نظاموں سے موازنے کا تعلق ہے - آدھے سے زیادہ ستارے ثنا ئی یا کثیر نجمی نظام کا حصّہ ہیں جہاں دو یا اس سے زیادہ ستارے ایک دوسرے کے گرد ایک نظام بنا کر چکر لگاتے ہیں۔ اب سورج کے گرد چکر لگاتے سیاروں کے علاوہ دوسرے سیارے بھی دوسرے ستاروں کے گرد چکر لگاتے ہوئے دریافت کئے جا چکے ہیں ہرچند ان میں سے بہت ہی کم ایسے ہیں جو ہمارے نظام شمسی سے ملتے ہیں بطور خاص اگر ہم گیسی دیو کے مداروں کو دیکھیں۔ تاہم اس کی وجہ شاید یہ ہو سکتی ہے کہ ہم اور ہمارے نظام شمسی کی طرح ان کو بھی ڈھونڈھنا مشکل ہے۔ آپ دوسرے ستارے کے گرد چکر لگانے والے سیاروں کے بارے میں مزید یہاں جان سکتے ہیں۔



    کرس کائنات کی بڑی ساختوں کی تحقیق کہکشاؤں کی مخصوص سمتی رفتار کے ذریعہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے ٢٠٠٥ء میں کارنیل سے پی ایچ ڈی کی ہے اور اب وہ یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا میں ریسرچ اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: سورج کا دوسرے ستاروں کے نظام سے کیسے موازنہ کیا جا سکتا ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top