Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعہ، 13 مئی، 2016

    ایک وقت میں سورج میں کتنے شمسی دھبے موجود ہو سکتے ہیں؟



    سورج میں کتنے شمسی دھبے موجود ہو سکتے ہیں؟ یہ کتنے وقت تک سورج کی قرص پر موجود رہ سکتے ہیں؟


    جواب:

    شمسی دھبے جوڑوں کی صورت میں ہوتے ہیں۔ ایک شمالی مقناطیس کا ہوتا ہے جبکہ دوسرا جنوبی قطب کا۔ یہ اکثر گروہی ترتیب میں ہوتے ہیں۔


    سائنس دان شمسی دھبوں کو شمسی دھبوں کی تعداد کو استعمال کرتے ہوئے گنتے ہیں جو آپ کی دوربین کی ریزولوشن اور دوسری چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے شمسی دھبوں کی تعداد پر ایک معینہ وقت پر سورج پر ان کو گننے میں اثر انداز ہو سکتے ہیں ۔ اس کو مزید spaceweather.com پر بیان کیا گیا ہے جو روزانہ سورج پر موجود شمسی دھبوں کی تعداد کو بتاتی ہے اور سورج کی قرص کی تصویر بھی شایع کرتی ہے۔ سب سے زیادہ درج کئے گئے شمسی دھبوں کی تعداد ٢٠٠ کے لگ بھگ ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ایک عام حجم کی دوربین کے ذریعہ ١٤ انفرادی شمسی دھبوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ جب میں نے اس سوال کا پہلی مرتبہ جواب اکتوبر ٢٠٠٠ء میں دیا تھا تو شمسی دھبوں کی تعداد بمطابق www. Sunspotcycle.com کے ١٢٧ (٧ اکتوبر ٢٠٠٠ء) تھی۔ جیسا کہ میں نے کہا کہ یہ تعداد ١١ سالہ چکر میں تبدیل ہوتی رہتی ہے اور اکتوبر ٢٠٠٠ء میں اتفاق سے ہم اس وقت کے کافی قریب ہو گئے تھے جب سب سے زیادہ تعداد دیکھی جا سکتی تھی۔ ٥ برس بعد جب ٣١ اکتوبر ٢٠٠٥ء کو اس جواب کو میں تازہ کر رہی ہوں تو ہم شمسی دھبوں کی تعداد کے کم ترین اعداد کے قریب ہیں اور آج ان کی تعداد ١٤ کے قریب ہے۔ حقیقت میں تو میں صرف ایک ہی شمسی دھبوں کا جوڑا سورج کی آج کی تصویر میںwww.spaceweather.com پر دیکھ سکتی ہوں۔



    شمسی دھبے عام طور پر کافی دنوں تک نظر آتے ہیں تاہم بہت ہی بڑے دھبے صرف چند ہفتوں تک ہی برقرار رہتے ہیں۔



    کیرن ماسٹرز

    کیرن کورنیل میں ٢٠٠٠ء سے لے کر ٢٠٠٥ء تک سند حاصل کرنے والی طالبہ رہی ہیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی کہکشاؤں کی سرخ منتقلی کی تحقیق کے لئے انہوں نے حصّہ لیا اور اب وہ اپنےیو کے کے آبائی وطن میں موجود یونیورسٹی آف پورٹس ماؤتھ کے شعبے سے وابستہ ہیں ۔ ان کی بعد کی تحقیق نے کہکشاؤں کی شکلیات پر اپنی توجہ مرکوز رکھی جو ان کی بناوٹ اور ارتقا کے بارے میں معلومات فراہم حاصل کرنے کے لئے کی گئی تھی۔ وہ کہکشانی جنگل کے منصوبے کی پروجیکٹ سائنٹسٹ ہیں۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: ایک وقت میں سورج میں کتنے شمسی دھبے موجود ہو سکتے ہیں؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top