Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    منگل، 17 مئی، 2016

    ہمیں کیسے معلوم کہ شمسی دھبوں کا تعلق سورج کے مقناطیسی میدان سے ہوتا ہے؟






    ہم جانتے ہیں کہ شمسی دھبے مقناطیسی ہوتے ہیں کیونکہ ہم براہ راست طیفی خطوط پر پڑنے والے ان میدانوں کے اثر کا مشاہدہ کر سکتے ہیں ۔ اس کا مشاہدہ ہم ایک مظاہر سے کرتے ہیں جس کو زی مین اثر کہتے ہیں۔

    چلیں اس کو ایک ایک کرکے بیان کرتے ہیں۔ سب سے پہلے "طیفی خطوط" کا مطلب ہوتا ہے کہ توانائی کے مجرد جوڑے جس پر مختلف عناصر سورج سے خارج اور اس میں جذب ہوتے ہیں۔ جب آپ روشنی کی شدت کو دیکھتے ہیں جو ہر طول موج پر نکلتی ہے (اس کو طیف کہا جاتا ہے) آپ کو کچھ اس طرح کا ملے گا۔ اس تصویر میں نقطہ دار خطوط سورج کے سیاہ جوف کو ظاہر کر رہے ہیں، جو صرف ایک مثالی توانائی کی تقسیم ہے جو سورج اپنے سطح پر موجود درجہ حرارت کی وجہ سے خارج کرتا ہے۔ ٹھوس خط اصل مشاہدہ کیا گیا طیف ہے؛ ان دونوں میں فرق طیفی خطوط کی وجہ سے ہوتا ہے یعنی کہ جوہروں اور سالمات کے مجرد عبور سورج کی ضیائی کرہ میں ہموار طیف " کھا جاتے " ہیں۔ اس تصویر میں سورج کے طیفی خطوط کچھ بہتر (یہاں پر سیاہ جوف کا طیف نکال دیا گیا ہے) نظر آتے ہیں۔ طول موج کو افقی سمت میں لیبل کیا ہے اور تاریک عمودی لہریں جو آپ دیکھ رہے ہیں وہ "جذبی خطوط " یا مخصوص جوہروں کا مخصوص طول موج کو جذب کرنا ہے۔

    اب طیفی خطوط کافی وجوہات کی بنا پر بہت کام کی ہیں۔ سب سے پہلے ہر عنصر کا اپنا طیفی خط "نقش پا" ہوتا ہے بالفاظ دیگر سورج میں مخصوص طیفی خطوط کے مخصوص امتزاج کو دیکھ کر جو اس نوع سے جڑی ہوتی ہیں ہم یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ سورج میں کون سے عناصر موجود ہیں۔ پھر طول موج جس پر طیفی خطوط انحصار کرتے ہیں وہ ہماری نسبت سے ہمارے سورج کا کرہ فضائی دیکھنے پر ہے! آخر میں کچھ آپ کو نظر آنے والے خطوط حقیقت میں دو یا دو سے زائد حصّوں میں بٹے ہوئے ہوتے ہیں یہ تب ہوتا ہے جب یہ خطوط مقناطیسی میدان میں موجود ہوتے ہیں؛ اس مظہر کو "زی مین تقسیم" کہتے ہیں۔ اس تقسیم کو ناپنے سے ہی ہمیں مقناطیسی میدان کا معلوم ہوتا ہے۔

    آخر میں آپ کے سوال کا جواب: خلانوورد جانتے ہیں کہ شمسی دھبوں کا تعلق مقناطیسی میدان سے ہوتا ہے وہ اس لئے کیونکہ وہ طیفی خطوط کو دیکھ سکتے ہیں جو سورج کے شمسی دھبوں سے نکل رہے ہیں اور وہ ان کی تقسیم کو بھی ناپ سکتے ہیں۔ ہم اپنے مقناطیسی میدان کے بارے میں حاصل کردہ علم کو استعمال کرتے ہوئے اس مقناطیسی میدان کی طاقت کا پتا چلا سکتے ہیں کہ ان طیفی خطوط کو تقسیم کرنے کے لئے کتنی طاقت کے مقناطیسی میدان کی ضرورت ہوتی ہے۔ حساب کتاب بتاتے ہیں کہ شمسی دھبوں میں موجود مقناطیسی میدان سورج کی باقی سطح کے مقابلے میں کافی زیادہ مضبوط ہیں، لہٰذا شمسی دھبے کسی طرح سے سورج کے مقناطیسی میدان سے تعلق رکھتے ہیں۔



    کرسٹین کہکشاؤں کی حرکیات اور وہ ہمیں تاریک مادّے کے بارے میں کیا سکھا سکتی ہیں پر تحقیق کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی پی ایچ ڈی کی سند اگست ٢٠٠٥ء میں کورنیل یونیورسٹی سے حاصل کی اور وہ رٹگرز یونیورسٹی میں ٢٠٠٥ء سے ٢٠٠٨ء تک جانسکی مابعد ڈاکٹر رفیق رہی ہیں، اور اب وہ رائل ملٹری کالج آف کینیڈا اور کوئنز ز یونیورسٹی میں شعبے کی رکن ہیں۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: ہمیں کیسے معلوم کہ شمسی دھبوں کا تعلق سورج کے مقناطیسی میدان سے ہوتا ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top