Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    اتوار، 4 ستمبر، 2016

    سورج سے ستاروں کی طرف - حصّہ دوم



    کئی فلکیات دنوں نے بریڈلی کی تیکنیک کا استعمال کیا، جن میں سے ایک ممتاز فریڈرچ باسل تھے جو جرمن میں 1784ء میں پیدا ہوئے، جنہوں نے تیس ہزار ستاروں کے مقامات کی فہرست تیار کی اور وہ ان تین فلکیات دانوں میں سے ایک تھے جنہوں نے خود سے اختلاف زاویہ کے مسئلے کو لگ بھگ اسی دوران 1830ء کی آخری دہائی میں حل کیا۔ ولیم ہرشل ان میں سے ایک تھا جس نے ستاروں کے اختلاف زاویہ - ثوابت جھرمٹ میں - ناپنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا اس نے ایک ترکیب کا استعمال کیا جس میں فہرست میں موجود مطلق درستگی کی ضرورت باقی نہیں رہی، ستاروں کے جوڑے جو آسمان پر ایک دوسرے کے بہت قریب تھے ان کو دیکھ کر اس امید پر کہ اس میں سے کوئی ایک خط نظر سے بہت زیادہ دور ہو جبکہ دوسرا اس قدر قریب ہو کہ اختلاف منظر کے سرکاؤ کو دکھا سکے۔ اگر اس طرح کے جوڑے مل جاتے تو سرکاؤ مطلق معیار کے بجائے دور دراز ستارے کی نسبت سے ناپا جا سکتا تھا۔ تاہم اس کے بجائے ہرشل کو معلوم ہوا کہ اس نے جن دہرے ستاروں کو دیکھا تھا ان میں سے اکثر اصل میں ثنائی ستارے تھے جو خلاء میں ایک دوسرے سے حقیقتاً قریب اور ایک دوسرے کے گرد زمین اور چاند کی طرح چکر لگا رہے تھے۔ یہ ایک اہم دریافت تھی تاہم یہ وہ نہیں تھی جس کی ہرشل کو تلاش تھی۔

    پیش رفت اس وقت آئی جب مشاہدات اتنے بہترین ہو گئے کہ وہ ستاروں کے ننھے سرکاؤ کو بھی ناپ سکیں، اور جب نظریات اس قدر اچھے ہو گئے تھے کہ دوسرے تمام عوامل کو الگ کر دیں، جیسا کہ خلل اور رقص محوری، اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ستاروں کے مقام موسم کے لحاظ سے بدلتے رہتے ہیں۔ کامیابی وقت کی موافقت سے پہلے نہیں ملی؛ تاہم جب وقت موافق تھا کامیابی جلدی میں آئی۔ 1830ءکے سہ جہتی حملے میں باسل نے ستارہ 61 دجاجہ پر تحقیق کرنے کو چنا کیونکہ اس کی بڑی مخصوص حرکت یعنی کہ ایک برس میں 5.2 آرک سیکنڈ تھی، تھامس ہینڈرسن جو اسکاٹ لینڈ کا رہائشی اور 1798ء میں پیدا ہوا اور جنوبی افریقہ میں کام کر رہا تھا اس نے الفا قنطورس کو چنا، جو رات کے آسمان میں تیسرا روشن ستارہ تھا،کافی زیادہ روشن ہونے کی وجہ سے لگتا تھا کہ وہ زمین سے ضرور قریب ہوگا؛ اور فریڈرچ وان ستروی جو 1793ء میں پیدا ہوا، ایک جرمن تھا اور روس میں کام کر رہا تھا اس نے تحقیق کے لئے ویگا (جس کو الفا بربط بھی کہتے ہیں) کو ایک ہی مقصد کے لئے چنا، جو آسمان کا چوتھا سب سے روشن ستارہ ہے۔ باسل وہ پہلا آدمی تھی جس نے اپنے کامیاب نتائج کا اعلان 1838ء کے اواخر میں کیا؛ اصل میں ہینڈرسن نے اپنے اہم مشاہدات کو پہلے مکمل کیا تھا تاہم اپنے کام کا اعلان صرف اس وقت کیا جب وہ جنوری 1839ء میں برطانیہ سے واپس آیا، وان اسٹروی کی پیمائش، کیک پر شکر، 1840ء میں منظر عام پر آئی۔ تینوں اختلاف زاویے جو انہوں نے دریافت کئے تھے حقیقت میں بہت ہی چھوٹے تھے -61 دجاجہ کے لئے 0.3136 آرک سیکنڈ، الفا بربط کے لئے 0.2613 آرک سیکنڈ اورالفا قنطورس کے لئے ایک آرک سیکنڈ (جس کو بعد میں بہتر کرکے 0.76 آرک سیکنڈ کرلیا گیا تھا) پایا۔ الفا قنطورس کا اختلاف زاویہ اب تک کا سب سے بڑا ہے؛ ستارہ (اصل میں تین ستارے ایک دوسرے کے گرد مدار میں چکر لگا رہے ہیں) ہمارے نظام شمسی کا سب سے قریبی ساتھی ہے، 1.3 فلکی فرسخ یا 4.3 نوری برس ہم سے دور ہے۔ الفا بربط، ویگا 8.3 فلکی فرسخ دور اور 61 دجاجہ جو اب ثنائی ستارے کے طور پر جانا جاتا ہے، وہ 3.4 فلکی فرسخ کے فاصلے یا 11 نوری برس دور تھا۔ پہلی مرتبہ فلکیات دانوں کو یہ ٹھیک طرح سے معلوم ہوا کہ ہمارا نظام شمسی تاریک خلاء کی خالی جگہ میں کس قدر الگ تھلگ ہے۔ سب سے قریبی ستارہ سورج سے اس کے سب سے دور دراز سیارے یعنی کہ پلوٹو کے مقابلے میں سات ہزار گنا زیادہ دور ہے۔ اور ایک مرتبہ جب ان کو چند دوسرے ستاروں کا فاصلہ معلوم ہو گیا، فلکیات دان ان کی حقیقی تابانی کو جاننے کے لئے کام کرنے لگے، اور اس طرح سے انہیں دھندلے ستاروں کے فاصلے کے بارے میں خام اندازہ ہوا جو اس قدر دور تھے کہ ان کا اختلاف زاویہ کا سرکاؤ ناقابل پیمائش تھا۔ اس اور دوسری تیکنیک کے ساتھ، انیسویں صدی کے دوسرے حصّے میں فلکیات دانوں نے آخر کار عددی صورت میں ہماری اپنی ملکی وے کے حجم و صورت کو سمجھنا شروع کر دیا۔ تاہم یہ صرف انیسویں صدی ہی تھی جب وہ پہلی مرتبہ اس قابل ہوئے کہ اختلاف زاویہ کی تیکنیک کو بڑی تعداد کے ستاروں پر لاگو کیا اور پھر وہ سحابیہ کے دور حکمرانی کی طرف بڑھے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: سورج سے ستاروں کی طرف - حصّہ دوم Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top