Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    منگل، 27 ستمبر، 2016

    اگر دو ستارے آپس میں ٹکرائیں تو کیا ہوگا؟

    اگر دو ستارے ٹکرائیں تو کیا وہ ایک بڑا ستارہ بنائیں گے یا ایک سپر نووا کا دھماکا ہوگا؟


    جواب:مارٹن سلورٹنٹ، شوقیہ ماہر فلکیات، محقق، مصنف

    اس کا انحصار ان ستاروں کی کمیت، درجہ حرارت اور نصف قطر پر ہے جس کے بارے میں آپ بات کررہے ہیں۔

    • سفید بونے اور دوسرا ستارہ - اس کا نتیجے جماعت Ia کے سپرنووا کی صورت میں ہونے کا امکان ہے۔ کیونکہ سفید بونا زوال پذیر مادّے پر مشتمل ہوتا ہے، وہاں حرارتی دباؤ اور ثقل میں توازن نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ سے اضافی کمیت بے قابو نیوکلیائی گداختی ردعمل پیدا کرتی ہے، جس سے اندرون گرم ہو کر سپرنووا کا دھماکہ پیدا کرتا ہے۔
    • دو سفید بونے - اس کا نتیجہ بھی جماعت Ia کے سپرنووا کی صورت میں نکلے گا بشرطیکہ دونوں کی کمیت کل ملا کر چندر شیکھر حد (1.44 شمسی کمیت) کے برابر یا اس سے بڑھ جائے۔ 
    • دو ستارے - یہ ایک بڑے ستارے میں ضم ہوجائیں گے۔ ایک سپرنووا دھماکہ اس وقت تک نہیں ہوتا جب تک حرارتی دباؤ برقرارنہ رہے اور قلب منہدم نہ ہوجائے گا، اس طرح سے بے قابو گداختی ردعمل پیدا ہوگا اور ستارے کو پھاڑدے گا۔ تاہم اضافی کمیت کا مطلب یہ ہوا کہ ستارے کی زندگی کم ہوگئی، کیونکہ زیادہ کمیت دباؤ کو بڑھاتا ہے، جو درجہ حرارت میں اضافہ کرتا ہے، جس کے نتیجے میں نیوکلیائی گداخت کی شرح بڑھ جاتی ہے، لہٰذا ہر سیکنڈ زیادہ ایندھن خرچ ہوتا ہے۔ ضم شدہ ستارے کی کل کمیت پر منحصر یہ نیوٹران ستارہ یا بلیک ہول بن سکتا ہے۔
    • دو نیوٹران ستارے - نیوٹران ستاروں کا انضمام جماعت Ia کے سپرنووا کے اثر جیسا ہی نتیجے دے گا۔ اگر ضم شدہ جسم کی کل کمیت ٹولمان- اپن ہائیمر -وولکوف حد (1.5 -3 شمسی کمیت) سے بڑھے گی، تو وہ بلیک ہول بن جائے گا۔
    • نیوٹران ستارہ اور سفید بونا - ضم شدہ ستارے ایک آر کورونائے بوریلس متغیر بن سکتے ہیں، تاہم حتمی طور پر وہ کم کمیت کے ساتھ۔ دو نیوٹران ستاروں کی طرح ہی ضم ہوں گے۔
    • نیوٹران ستارہ اور دیگر ستارہ - بعینہ ویسے ہی جیسے ایک سفید بونے اور ایک دوسرے تاہم زیادہ کمیت والےستارے کے ساتھ ہوگا۔ حتمی شکل بلیک ہول ہوسکتی ہے۔
    • نیوٹران ستارہ اور سرخ دیو- اگر ایک نیوٹران ستارہ کافی کم کمیت اور کثافت کے سرخ دیو کے ساتھ ٹکرائے، تو وہ دونوں ایک نام نہاد تھورن-زیٹکو جسم میں ضم ہوسکتے ہیں۔ اس میں ایک نیوٹران ستارہ سرخ دیو کے گھیرے میں ہوتا ہے۔ نیوٹران ستارہ سرخ دیو کے اندر چکر لگاتا ہے تاہم اس کا مدار انحطاط پذیر ہوگا۔ بالاخر نیوٹران ستارہ سرخ دیو کے قلب سے ٹکرا کر اس میں ضم ہوجائے گا۔ نتیجہ سپرنووا کے دھماکے کی صورت میں نکلے گا، اور اس کی حتمی شکل کا بلیک ہول بننے کا امکان ہے تاہم یہ نیوٹران ستارہ بھی بن سکتا ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: اگر دو ستارے آپس میں ٹکرائیں تو کیا ہوگا؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top