Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعہ، 9 ستمبر، 2016

    آکسیجن کی دگنی مقدار


    اگر زمین کی فضا میں آکسیجن کی مقدار کو فوری طور پر دگنا کر دیا جائے تو زمین پر اس کا کیا اثر ہو گا؟ خاص طور پر، یہ تبدیلی زمین پر رہنے والے زندہ جانداروں میں کن تبدیلیوں کا سبب بن جائے گی؟

     اینڈریو کوٹی

    اس سوال کا جواب دیتے ہوئے میں یہ فرض کروں گا کہ آپ کے سوال کا مطلب کرۂ فضائی میں آکسیجن کا اضافہ کرنا ہے۔ 


    کاغذی جہاز زیادہ دور تک اڑان بھریں گے۔ اس تمام اضافی آکسیجن کے ساتھ سطح کے قریب ہوا کا دباؤ بڑھ جائے گا۔ گلائیڈرز، چھاتہ بردار، پرندے اور کاغذی ہوائی جہاز کو اڑانے والے شوقین افراد بہتر کارکردگی سے لطف اندوز ہوں گے۔ 

    ہر کسی کو ایندھن کی بہتر کارکردگی ملے گی۔ آکسیجن سے لبریز ہوا انجن کی کارکردگی کو گرم تر تعاملات اور نائٹروجن کے کم حصّے کی وجہ سے بہتر کرے گی، جس سے حرارتی منتقلی کی شرح کم ہو جائے گی ( Energy.gov کا صفحہ دیکھئے ۔) 

    بلند اونچائی والے حیاتی خطے زیادہ فقاریوں سے آباد ہو جائیں گے۔ بلند ہمالیہ یا بلند اینڈیز جیسے خطے اب جانوروں کے لئے شجر ممنوع نہیں ہوں گے وہ بغیر کسی تبدیلی کے اپنے ہیموگلوبن کی سطح کو بڑھا سکیں گے۔ 

    غیر معمولی حجم کے کیڑے۔ کیڑوں کی اکثریت سانس لینے کے لئے گیسی نفوذ پر انحصار کرتے ہیں، لہٰذا ان کے جسم کے زیادہ سے زیادہ حجم کا انحصار ماحول میں پائی جانے والی آکسیجن گیس پر ہوتا ہے۔ زیادہ تر کیڑے بڑے ہو جائیں گے، جبکہ کچھ چھوٹے بھی (ملاحظہ کیجئے ماحولیاتی آکسیجن کی سطح اور کیڑوں کے جسم کے حجم کا ارتقاء)

    ہر کوئی زیادہ چاک و چوبند، متحرک اور خوش رہے گا۔ یہ تمام آکسیجن ہماری آگاہی، چوکسی اور طبیعیاتی کارکردگی کو بہتر کرے گی۔ نتیجتاً زیادہ تر کھیلوں کے ریکارڈ آکسیجن سے لبریز کھلاڑی توڑ ڈالیں گے۔ 

    ہم بیمار کم ہوں گے۔ نیوٹروفلس، مدافعتی نظام کے سپاہی این اے ڈی پی تکسید کا استعمال کر کے جراثیم میں آئنوں کو ڈال دیں گے اور حملہ آور کے خلیے کی دیوار پر حملہ کر کے اس کو توڑ ڈالیں گے۔ زیادہ آکسیجن زیادہ تکسید۔ (Nih.gov پر صفحہ ملاحظہ کیجئے)

    ہم جلد مر جائیں گے۔ آزاد ذراتی (یعنی O2-) کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ وہ تکسیدی دباؤ کے ذریعہ بڑھاپے کے عمل میں شدت پیدا کرتے ہیں، جو کافی خلوی سرگرمیوں جیسا کہ پروٹین کی پیداوار، ڈی این اے کی نقل، بین الخلوی رابطے میں مداخلت کرتے ہیں، اور یہ ایم ایس، الزیمر، رعشہ اور دوسرے کئی بیماریوں کا سبب سمجھے جاتے ہیں۔ 


    بالفاظ دیگر، ہم سب اپنے عمر کے آدھے حصے میں ہی ختم ہو جائیں گے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: آکسیجن کی دگنی مقدار Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top