Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    اتوار، 18 ستمبر، 2016

    اگر دنیا سے تمام آکسیجن صرف 5 سیکنڈز کے لئے غائب ہوجائے تو کیا ہوگا؟


    جواب:اینڈریو کوٹی، سائنسز اور انجینرنگ کا طالبعلم 

    تمام آکسیجن غائب ہوجائے؟ کچھ چیزیں جو وقوع پذیر ہوں گی وہ یہ ہیں۔۔
    • ساحل سمندر سے لطف اندوز ہونے والا ہر شخص دھوپ سے جل اٹھے گا۔ اوزون سالماتی آکسیجن ہے اور بالائے بنفشی روشنی کی اکثریت کو روکتی ہے۔ اس کے بغیر ہم بھن جائیں گے۔
    • دن کے وقت آسمان تاریک ہوجائے گا۔ کرۂ فضائی میں نیلی روشنی کو منتشر کرنے کے لئے چند ذرّات ہوں گے، لہٰذا آسمان تھوڑا سا کم نیلا اور زیادہ کالا ہوگا۔
    • ہر اندرونی احتراقی انجن کام کرنا بند کردے گا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہر وہ ہوائی جہاز جو رن وے سے اڑان بھر رہا ہوگا وہ زمین پر گر جائے گا جبکہ ہوا میں موجود جہاز کچھ عرصے تک ہوا میں تیرتے رہیں گے۔
    • تمام دھاتی خالص ٹکڑے فوری طور پر ایک دوسرے سے جڑ جائیں گے۔ یہ ایک دلچسپ ترین ضمنی اثرات میں سے ایک ہے۔ وہ وجہ جس کے سبب دھاتیں آپس میں ملنے سے نہیں جڑتیں وہ یہ ہے کہ یہ تکسیدی پرت سے پوتی ہوئی ہوتی ہیں۔ خالی جگہ میں دھاتیں بغیر کسی درمیانی مائع کے مرحلے کے جڑ جاتی ہیں (سرد ویلڈنگ)۔ 
    • ہر ایک کا اندرونی کان پھٹ پڑے گا۔ جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ ہم فی الفور 21 فیصد ہوائی دباؤ کو کھو چکے ہوں گے (سطح سمندر سے 2،000 میٹر کی اونچائی تک)، لہٰذا کچھ سماعت کا کچھ سنگین نقصان ہونے کی توقع رکھیں۔
    • ہر وہ عمارت جو کنکریٹ سے بنی ہوئی ہوگی وہ دھول میں مل جائے گی۔ آکسیجن کنکریٹ ساختوں کی بندھائی کے لئے کافی اہم ہے (اصل میں کاربن ڈائی آکسائڈ ہے)، اور اس کے بغیر مرکبات اپنی سختی کو قائم نہیں رکھ سکتے۔ 
    • ہر زندہ خلیہ ہائیڈروجن گیس کے دھویں کی صورت میں پھٹ پڑے گا۔ پانی میں 88.8 فیصد آکسیجن ہے؛ اس کے بغیر ہائیڈروجن مائع کی حالت میں بدل جائے گی اور اس کا حجم بڑھ جائے گا۔ پانی کا سالماتی وزن
    • سمندر بھاپ بن کر خلاء میں چلے جائیں گے۔ جب آکسیجن سمندر کے پانی سے غائب ہوگی اس وقت ہائیڈروجن بغیر بندھی ہوئی آزاد گیس بن جائے گی۔ ہائیڈروجن گیس جو سب سے ہلکی ہے بالائی کرۂ متغیرہ میں پہنچ جائے گی اور بتدریج خلاء میں کرۂ فضائی سے فرار ہوجائے گی۔
    • زمین سے اوپر ہر چیز فوری طور پر بلا روک ٹوک حرکت میں آجائے گی۔ زمین کے قشر اور غلاف میں آکسیجن لگ بھگ 45~ فیصد ہوتی ہے، لہٰذا یکایک آپ کے پیروں تلے ہر چیز کو تھامنے کے لئے مادہ انتہائی کم ہوگا۔


    خلاصہ یہ ہے کہ، یہ کوئی بہت اچھی صورتحال نہیں ہوگی۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: اگر دنیا سے تمام آکسیجن صرف 5 سیکنڈز کے لئے غائب ہوجائے تو کیا ہوگا؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top