Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    بدھ، 14 ستمبر، 2016

    کیا میرا کلون بالکل میری طرح ہی سوچے گا؟


     فرض کیجئے کہ میرا ایک کلون ہے تو کیا وہ مخصوص صورتحال میں بالکل میری طرح سوچےگا یا اس کے سوچنے کا طریقہ کار مجھ سے کچھ الگ ہوگا؟

    جواب:ایڈرینا ہیگائے، میں نے گزشتہ دو دہائیوں میں جینیات اور جینومکس میں کام کیا ہے

    میں اس کا جواب اس نقطہ نظر سے دوں گی کہ کلون تقسیمی جنین کے بجائے ایک بالغ انسان سے حاصل کیا گیا ہے۔

    اس کے بارے میں ذرا یوں سوچیں: کیا دو ایک جیسے جڑواں، جو ایک ساتھ پلے بڑھے ہوں، ایک جیسا سوچتے ہیں؟ میں کہوں گی کہ نہیں۔ ہر شخص، یہاں تک کہ ایک جیسے جڑواں کا بھی الگ تجربہ ہوتا ہے، چاہئے تھوڑا سا الگ ہی کیوں نہ ہو، اور یہ چیز ان کے سوچنے اور عمل کرنے کے انداز کو بدل دیتی ہے، چاہئے وہ تھوڑی ہی سی تبدیلی کیوں نہ ہو۔

    آپ کا کلون آپ سے اس سے زیادہ الگ ہوگا جتنا کہ آپ کا جڑواں۔ 

    وہ کیسے؟

    1۔ اگر آپ آدمی ہیں اور آپ کے پاس آپ کا کوئی بیضہ خلیہ نہیں ہے تو آپ کے کلون کا آپ سے الگ خیطی ذرّے والا ڈی این اے ہوگا۔ خیطی ذرّہ والا ڈی این اے انڈے کو ہبہ کرنے والے سے  اور مرکزہ آپ کے کسی بالغ خلیے سے آئے گا (https://www.genome.gov/25020028)۔  

    2۔ رحم، جہاں پر آپ کا کلون بن رہا ہوگا وہ آپ کی ماں کا نہیں ہوگا۔ یہ پہلے ہی کافی فرق پیدا کردے گا۔ چاہے وہ آپ کی ماں ہی کا کیوں نہ ہو، تب وہ بوڑھی ہوچکی ہوں گی اور اس طرح سے ان کے امید سے ہونے کا امکان نہیں ہوگا۔

    3۔ آپ کے کلون کو پالنے والے والدین الگ ہوں گے: اگر آپ اپنے بوڑھے والدین کو اپنے کلون کو لے پالک بنانے کے لئے راضی بھی کرلیں، آپ کے والدین اب الگ ہوں گے۔ ہوسکتا ہے کہ وہ کلون سے الگ برتاؤ کریں۔ ہوسکتا ہے کہ وہ آپ کے کلون سے کچھ امیدیں لگائیں، یا ہوسکتا ہے کہ کچھ چیزوں کو اس سے بچانے کی کوشش کریں جو آپ کی پرورش میں ان سے "غلط ہوئی ہوں"۔

    4۔ آپ کا کلون ایک الگ دنیا میں پلا بڑھا ہوگا، جہاں مختلف ماحولیاتی صورتحال اور اس کے دماغ پر اثر کرنے والی مختلف ٹیکنالوجی ہوگی۔ کلون مختلف اسکول کے نظام مختلف تفریحی نمونوں کا سامنا کرے گا۔ 

    5۔ آپ کے کلون کا آپ سے مختلف تجربہ ہوگا۔ ہوسکتا ہے کہ ان کے ریاضی کے استاد واقعی میں بہت برے ہوں، اور ہوسکتا ہے کہ آپ کی طرح ریاضی سے شغف رکھنے کے بجائے وہ ریاضی سے خوف کھاتا ہو۔ ہوسکتا ہے کہ کوئی بہت پیارا پلا اس کو پیار کرتا ہو، اور وہ کتوں سے کافی پیار کرنے والا ہو، آپ کی طرح نہیں، کتوں سے خوف کھانے والا کیونکہ ایک بڑے جرمن شیفرڈ نے آپ کو اس وقت کاٹ لیا تھا جب آپ چھوٹے تھے۔ یہ صرف نقطہ نظر کو واضح کرنے کے لئے مثالیں دی گئی ہیں۔

    آپ کا کلون آپ نہیں ہوں گے۔ ہوسکتا ہے کہ اس کی شخصیت کی خصوصیات یا رحجانات آپ جیسے ہوں، تاہم اس کا دماغ آپ کے دماغ جیسا نہیں ہوگا۔ ہوسکتا ہے کہ کچھ حالات میں آپ جیسا ہی برتاؤ کرے، جبکہ دوسرے حالات میں بہت زیادہ الگ۔

    میں سمجھتی ہوں کہ یہ بات وہ کمپنیز کافی کہتی ہیں جو کتے اور بلیوں کو کلون کرنے میں مہارت رکھتی ہیں، وہ اس بات کی ضمانت دیتی ہیں کہ کلون آپ کے مرے ہوئے پیارے پالتو کی طرح بہت زیادہ دکھائی ہوگا، تاہم وہ اس بات کی ضمانت نہیں دیتی کہ اس کا مزاج ویسا ہی ہوگاhttp://www.theguardian.com/science/shortcuts/2013/mar/11/dog-about-to-die-clone-it۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کیا میرا کلون بالکل میری طرح ہی سوچے گا؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top