Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    ہفتہ، 17 ستمبر، 2016

    بالوں کی پیوند کاری (ہیئر ٹرانسپلانٹ )کیسے کی جاتی ہے؟

    جدید سائنس نے حال ہی میں قدیم تراکیب کو بہتر کیا ہے 

    جراحی کس طرح سے گنجے پن سے جنگ کرتی ہے

    بالوں کی پیوند کاری کی سائنس پچھلے 20 برسوں میں بہت زیادہ بہتر ہوئی ہے

    مردوں میں گنجے پن کا ہونا ایک عام سی بات ہے، تاہم کچھ لوگ اس کی وجہ سے ظاہری شکل و صورت پر ہونے والی تبدیلی پر خدشات کا شکار ہو سکتے ہیں بلکہ کچھ میں تو اعتماد کی کمی بھی ہو جاتی ہے۔ زیادہ تر تو اسے قبول کر لیتے ہیں تاہم کچھ گنجے پن کے عمل سے نبرد آزما ہونا پسند کرتے ہیں۔ جدید سائنس نے حال ہی میں قدیمی تیکنیک کو بہتر کیا ہے، یعنی کہ بالوں کی پیوند کاری اب بڑی حد تک گنجے پن کا خاتمہ کر سکتی ہے۔

    بالوں کی پیوند کاری کا عمل شروع کرنے سے پہلے مریضوں کی احتیاط کے ساتھ جانچ کی جاتی ہے بعینہ جس طرح سے حسن افروز کاروائی (کاسمیٹک سرجری)سے پہلے مریضوں کی جانچ کی جاتی ہے۔ اگرچہ بالوں کی پیوند کاری خود اعتمادی کو بحال کر دیتی ہے، تاہم اہم بات یہ ہے کہ اس کا استعمال کر کے مریضوں کی زندگی کے ان مسائل کو حل نہیں کیا جانا چاہئے جو صرف ظاہری شکل و صورت میں ہونے والی تبدیلی سے حل نہیں ہو سکتے۔

    بالوں کی پیوند کاری 19 ویں صدی سے زیر استعمال ہے۔ بہرحال یہ صرف پچھلے بیس برسوں کی بات ہے جب جدید تیکنیک نے معتبر اور حقیقی نتائج کی طرف رہنمائی کی۔ فی الحال، دو تراکیب کو سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ پہلے میں سر کے پچھلے حصّے سے ایک بالوں کی مہین پٹی لی جاتی ہے، بالوں کے غدود کو الگ کر کے بالوں کو کاسہ سر کے شروع یعنی ابروں سے اوپر والے حصے میں پیوند کر دیا جاتا ہے۔ دوسرے طریقہ میں پٹی کو الگ نہیں کیا جاتا؛ اس کے بجائے دو سے چار بالوں کے غدودوں کے لچھے کو الگ کر کے مطلوبہ جگہ پر پیوند کر دیا جاتا ہے۔

    یہ تراکیب اس قدر نفیس بن چکی ہیں کہ بالوں کے غدود کی سمت کو اس وقت قابو کیا جا سکتا ہے جب اس کو نئی جگہ لگایا جا رہا ہو۔ اس سے قدرتی بالوں کی نشوونما کی سمت اور حقیقی نمونہ حاصل ہوتا ہے۔ اگرچہ یہ طریقہ کار بھی خطرات سے پاک نہیں ہے۔ یہ تکلیف دہ ہو سکتا ہے، اور کسی بھی جراحی سے ہونے والے زخم کی طرح اس میں انفیکشن بھی ہوسکتا ہے۔ کامیابی کی ضمانت اس لئے نہیں ہوتی کیونکہ گنجا پن واپس پلٹ سکتا ہے۔ بہرحال یہ ایک کامیاب طریقہ ہے اور کھویا ہوا اعتماد بحال کر سکتا ہے۔



    بالوں کی پیوند کاری کے طریقہ کار کی اقسام کا موازنہ 


    دو سب سے زیادہ عام تراکیب میں پٹی کی کٹائی اور غدودی اکائی کشید (ایف یو ای) ہے۔ پٹی کی کٹائی میں جلد اور بالوں کی ایک پٹی ہوتی ہے جو جراحی کی مدد سے کھوپڑی کے پیچھے سے الگ کی جاتی ہے۔ اگرچہ یہ کامیاب اور تیز رفتار ہوتی ہے تاہم اس میں مریض کو مکمل بے ہوش کرنے کے لئے بے ہوشی کی دوائی دی جاتی ہے اور اس عمل میں ایک چھوٹا سا داغ بن جاتا ہے۔

    ایف یو ای میں صرف مخصوص حصّے کو سن کیا جاتا ہے اور طویل عرصہ درکار ہوتا ہے اکثر دو سے تین مرتبہ علاج کی ضرورت مختلف دنوں میں ہوتی ہے۔ انفرادی بالوں کے غدود ایک خاص آلے کی مدد سے اتار لئے جاتے ہیں اور اس کے بعد کھوپڑی کے سامنے کے حصے پر ان کی پیوند کاری کر دی جاتی ہے۔ اس میں کوئی داغ نہیں پڑتا یا مکمل طور پر بے ہوش کرنے کے لئے بے ہوشی کی دوائی کی ضرورت بھی نہیں ہوتی اور یہ بہت ٹھیک طرح سے ہوتا ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: بالوں کی پیوند کاری (ہیئر ٹرانسپلانٹ )کیسے کی جاتی ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top