Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    اتوار، 18 ستمبر، 2016

    حمل کے دوران ایپی ڈیورل حاملہ کے درد کو کیسے کم کرتی ہے؟


    درد کو مسدود کرنے کے پیچھے کی سائنس کی وضاحت 

    "بے ہوش کرنے والی دوا گرم احساس اور سن کر دینے کی کیفیت کا سبب بنتی ہے جس سے جسم کا حصّہ مکمل طور پر سن ہو جاتا ہے"

    ایپی ڈیورل (یعنی کہ 'ڈیورا کے اوپر') مقامی بے ہوشی کی دوا کی ایک قسم ہے جس کا استعمال مکمل طور پر درد کو مسدود کرنے کے لئے کیا جاتا ہے اس دوران مریض مکمل ہوش و حواس میں رہتا ہے۔ اس میں احتیاط کے ساتھ ایک بہت ہی باریک لمبی سوئی پشت کے نچلے حصے میں ریڑھ کی ہڈی کے دو مہروں کے درمیان گہرائی میں گھسائی جاتی ہے۔

    یہ جوف ایپی ڈیورل خلاء کہلاتی ہے۔ بے ہوش کرنے والی دوا کو اس جوف میں ڈالا جاتا ہے تاکہ درد کے احساس کو کم کیا جائے یا جسم کے ایک حصے کو احساس کی حس کو کم کر کے اور ان عصبی جڑوں کو مسدود کر کے سن کر دیا جائے جو دماغ میں اشاروں کو منتقل کرتی ہیں۔

    لگ بھگ 20 منٹ کے بعد بے ہوش کرنے والی دوا گرم احساس اور سن کر دینے کی کیفیت کا سبب بنتی ہے جس سے جسم کا حصّہ مکمل طور پر سن ہو جاتا ہے۔ طریقہ کار کی طوالت پر منحصر ایک اضافی خوراک بھی درکار ہو سکتی ہے۔ اس قسم کے درد کا علاج خاص طور پر جراحی کے بعد اور حمل کے دوران کافی برسوں سے وسیع پیمانے پر استعمال ہو رہا ہے ۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: حمل کے دوران ایپی ڈیورل حاملہ کے درد کو کیسے کم کرتی ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top