Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    اتوار، 11 ستمبر، 2016

    بلیو ٹوتھ کو بلوٹوتھ ٹیکنالوجی کیوں کہا جاتا ہے؟




    بلیو ٹوتھ ٹیکنالوجی اگرچہ نئی ہے، تاہم اس نام کا ماخذ، اصل میں قرون وسطیٰ سے تعلق رکھتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کا نام اس جماعت (ٹیم) نے منتخب کیا تھا جو زیادہ تر اسکینڈی نیویائی انجینئرز پر مشتمل تھی۔ اسی جماعت نے اس وائرلیس مواصلاتی تیکنیک کو 1990ء کے عشرے میں بنایا تھا۔ بلیو ٹوتھ وائیکنگ بادشاہ کے نام کا انگریزی ترجمہ ہے۔ جب اس ٹیکنالوجی کو نام دینے کا وقت آیا تو ایک نام کی تلاش کا آغاز ہوا۔ یہ نئی ایجاد  پی سی اور موبائل فون میں رابطہ کرنے کی صلاحیت کی حامل تھی۔  جس جماعت نے اس کی ایجاد کی تھی اس نے ڈنمارک کے بادشاہ ہرالڈ بلاٹانڈ کے نام کے بارے میں سوچا۔ اس بادشاہ کی وجہ شہرت ڈنمارک اور ناروے کے حصّوں کو غیر متشدد مذاکرات کے ذریعہ متحد کرنے کی وجہ سے تھی۔ نام کی اصل بلیو ٹوتھ کے نشان سے بھی عیاں ہے، کیونکہ وہ ناروے کی زبان کے حروف پر مشتمل بادشاہ کے مختصر دستخط ہیں۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: بلیو ٹوتھ کو بلوٹوتھ ٹیکنالوجی کیوں کہا جاتا ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top