Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعہ، 9 ستمبر، 2016

    ری چارج ایبل بیٹریاں کیسے کام کرتی ہیں ؟




    تمام بیٹریاں برقی رو کو پیدا کرنے کے لئے کیمیائی تعامل پر انحصار کرتی ہیں۔ بیٹری کے اندر مختلف قسم کی دھات سے بنے دو الیکٹروڈ ، جن کو اینوڈ اور کیتھوڈ کا نام دیا گیا ہے، اور ایک الیکٹرولائٹ جو اکثر تیزاب ہوتا ہے، موجود ہوتے ہیں۔ الیکٹروڈ اور الیکٹرولائٹ کے درمیان کیمیائی تعاملات اینوڈ سے کیتھوڈ کے درمیان اس وقت الیکٹران کا بہاؤ - برقی رو - پیدا کرتا ہے جب بیٹری کو منسلک کیا جاتا ہے۔ اس عمل کے دوران جیسے جیسے الیکٹروڈ اور الیکٹرولائٹ ایک دوسرے سے تعاملات کرتے ہیں وہ بتدریج ختم ہوتے جاتے ہیں۔ ایک نون ری چارج ایبل بیٹری میں یہ عمل ناقابل الٹ ہوتا ہے، اور بیٹری بالآخر کام کرنا بند کر دیتی ہے۔ جب ایک ری چارج ایبل بیٹری کو چارج کیا جاتا ہے، تو برقی بہاؤ بیٹری کے ذریعہ مخالف سمت میں گزار دیا جاتا ہے۔ اس سے کیمیائی رد عمل الٹ جاتا ہے اور الیکٹروڈ اور الیکٹرولائٹ کا اعادہ اس حالت میں ہو جاتا ہے جہاں وہ ایک مرتبہ پھر سے بجلی کو پیدا کر سکتے ہیں۔ بہرحال ایک ری چارج ایبل بیٹری ناکارہ ہونے سے پہلے صرف مخصوص تعداد میں ہی ری چارج ہو سکتی ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: ری چارج ایبل بیٹریاں کیسے کام کرتی ہیں ؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top