Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعہ، 9 ستمبر، 2016

    کچھ لوگ نیند میں کیوں چلتے ہیں ؟


    نیند میں چلنے کا عمل اکثر گہری نیند کے دوران ہوتا ہے اور یہ بیماری بالغوں کی نسبت بچوں میں زیادہ عام ہوتی ہے، تاہم اس کی اصل وجہ ابھی تک نامعلوم ہے۔ اکثر یہ خاندان میں ایک سے زائد افراد پر اثر انداز ہوتی ہے، جس سے لگتا ہے کہ اس کا کوئی جینیاتی تعلق ہو گا۔

    نیند میں چلنے والے خاندانوں کی تاریخ کو دیکھ کر، واشنگٹن میں ایک محققین کی جماعت نے کچھ 20 ممکنہ کرو موسوم کے مقام میں خراب جین کی طرف نشاندہی کی۔ بہرحال کچھ نیند میں چلنے والے مریضوں کی کوئی خاندانی تاریخ نہیں ہوتی۔

    نیند کی محرومی، دباؤ اور زیادہ درجہ حرارت سمیت نیند میں چلنے کے کئی 'اسباب' کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سکون آور ادویات جیسا کہ خمر(الکوحل) بھی کچھ لوگوں میں نیند میں چلنے کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ دوسروں میں صرف ان کو گہری نیند کے دوران اچانک اٹھا دینے سے بھی ایسا ہو سکتا ہے۔ یہ صرف توہم خیالی ہے کہ آپ نیند میں چلنے والے کو نیند میں چلنے کے دوران روکیں نہیں، اگر آپ ان کو نیند میں چلنے دیں گے تو ان کو اپنے آپ کو نقصان پہنچانے کا امکان زیادہ ہو گا۔ اگر ممکن ہو تو، سب سے بہتر یہ ہے کہ احتیاط سے ان کی واپس بستر کی طرف رہنمائی کی جائی ۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کچھ لوگ نیند میں کیوں چلتے ہیں ؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top