Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعہ، 23 ستمبر، 2016

    سمندری لباس - سمندر کی گہرائی میں دباؤ کو برداشت کرنے والا لباس

    انفرادی طور پر گہرے سمندر کی کھوج کرنے کا لباس 


    بطور انسان، مافوق الفطرت قوت ہماری پہنچ سے باہر ہے تاہم اکثر اوقات ٹیکنالوجی ہمیں اس طرح کی قوتوں کی اچھی طرح سے نقل کرنے کی اجازت دے دیتی ہے۔ اگر آپ نے کبھی پانی کے اندر سانس لینے یا سمندر کی گہرائی کی کھوج کا خواب بغیر آب دوز کے دیکھا ہے، تو پھر ذرا آئرن مین- ایکزو سوٹ پر ایک نظر ڈالیں۔ عام اسکوبا گیئر کے ساتھ، غوطہ خوروں پر انسانی جسم پر پڑنے والے اثر کی قدغن لگی ہوتی ہے اور طویل رفع دباؤ رک جاتا ہے۔ بہرحال یہ 'پہننے کے لائق' آب دوز ایک ایسا لباس ہے جو پائلٹ کو سطح سمندر سے لے کر 305 میٹر (1، 000 فٹ) کی گہرائی میں نسبتاً آرام سے لے جاتا ہے، اس لباس کے اندر رہتے ہوئے 50 گھنٹے تک زندہ رہا جا سکتا ہے۔ ایلومینیم کی بھرت سے بنا ہوا اور 250 کلوگرام (550 پاؤنڈ) وزنی یہ خلا نوردوں جیسے لباس میں چار دھکیلو اس کو دھکا دینے کے لئے لگے ہیں۔ لباس میں ساتھ لگے ہوئے ایک آر او وی سے آراستہ کیمرہ اور ویڈیو کے آلات سمندری سائنس دانوں کو اس قابل کرتے ہیں کہ وہ حیات کا وہ پہلا تجربہ لہروں کے نیچے کرنے والی تحقیق میں حاصل کریں۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: سمندری لباس - سمندر کی گہرائی میں دباؤ کو برداشت کرنے والا لباس Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top