Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    بدھ، 14 ستمبر، 2016

    کیا انسان کے لئے یہ ممکن ہے کہ وہ چاند پر بچے کو جنم دے سکے؟

    جواب:ڈیو کونسیگلیو، طبیعیاتی معلم اور فلکیاتی نشئی 

    ایک بچے کو چاند پر پیدا کرنا غالباً ممکن ہے۔ یہ بات ہم اس لئے جانتے ہیں کیونکہ زمین پر پانی کے اندر بچوں کو پیدا کرنا کافی عام سی بات ہے۔ ایک ٹب میں موجود حالات کافی حد تک بے وزنی جیسے ہوتے ہیں، لہٰذا زیادہ امکان یہی ہے کہ چاند پر کم ثقل کسی بھی حقیقی مسئلے کو جنم نہیں دے گا۔

    لیکن اس طرح کے سوالالت کافی اہم ہیں جیسا کہ:
    کیا جنین کی نمو کم ثقل کی وجہ سے متاثر ہوگی؟
    تابکاری کا کیا ہوگا؟
    کیا حاملہ عورتیں کسی بھی ایسی بیماری سے متاثر ہوں گی جو ان پر کم ثقل لگنے کی وجہ کا سبب ہوگی؟
    یہ ایک بڑی پہیلی ہے، کیونکہ آپ ان سوالات کا جواب دینے کے لئے تجربات نہیں کرسکتے۔ ان سوالات کا جوابات حاصل کرنے کے لئے سب سے بہتر  یہ ہے کہ اس کام کے لئے ہم جانوروں کا استعمال کرکے دیکھیں، تاہم یہ بہتر متبادل نہیں ہوگا۔ اس کے غلط ہونے کے نتائج کافی سنگین ہوں گے۔

    اور اس کے باوجود،ہم کبھی چاند کو آباد کریں گے، ہے نا؟ ہم صرف لوگوں کو چاند پر طویل مدت کے لئے بھیج کر افزائش نسل پر پابندی نہیں لگا سکتے۔

    جلد یا بدیر، کوئی دوسرے جہاں میں شاید بچہ پیدا کرے گا۔ امید ہے کہ اس وقت تک ہم اتنے جدید ہوجائیں گے کہ اثرات کی جانچ کمپیوٹر نمونے میں کرسکیں اور معقول حد تک چاند پر ہونے والے حمل کی حفاظت کے بارے میں پر یقین ہوجائیں اس سے پہلے کہ ایسا وہاں پر ہو۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کیا انسان کے لئے یہ ممکن ہے کہ وہ چاند پر بچے کو جنم دے سکے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top