Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    ہفتہ، 10 ستمبر، 2016

    کیا تمام انسان مل کر چاند کو رسی کی مدد سے زمین پر کھینچ سکتے ہیں؟

    فرض کیجئے کہ ہم چاند کو ایک نہ ٹوٹنے والی رسی سے باندھ دیں تو کیا دنیا کی کل آبادی اس کو زمین پر کھینچ سکتی ہے ؟




    جواب:ڈیو کونسیگلیو

    ڈیو کونسیگلیو، طبیعیاتی معلم اور فلکیاتی نشئی 

    تاریخ: اپریل 21

    ارے ! یہ ایک مزے کا سوال ہے۔ 

    ٹھیک ہے چلیں جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں ۔ لیکن گھماؤ کی خوفناکی کو تھوڑی دیر کے لئے بھول جائیں (ہمیں رسی کے ساتھ رہنے کے لئے خط استواء پر 1,000 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگنا ہو گا)۔ مزید براں، خلاء میں رگڑ ہوتی ہی نہیں، لہٰذا اگر ہمارے پاس کافی وقت ہو تو ہم کسی بھی جسم کو زمین پر کھینچ سکتے ہیں۔ 

    تو چلیں آپ کے سوال کو تھوڑا سا تبدیل کرتے ہیں : اگر ہم گھماؤ اور چکر کو روک دیں اور زمین اور چاند کو ساکن اور ثقل کو نظر انداز کر دیں *، اور کسی طرح سے ہم 7 ارب لوگوں کو ایک رسی پکڑوانے میں کامیاب ہو جائیں (یا ان میں سے ہر ایک منسلک رسہ پکڑ لے )، تو اگر ہم سب لوگ مل کر ایک ساتھ زورلگائیں تو چاند کو نیچے آنے میں کتنا وقت لگے گا؟


    ان لوگوں نے ایک جانچ کی ہے کہ وہ کتنا زور سے کھینچ سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر جو چیز آپ کو ملی ہے وہ کتنی حیران کن ہے نا! ایک "طویل " کھنچاؤ میں، جو ہمارے لئے کافی ہے، انہوں نے 100 - 200 پاؤنڈ کی حد کی قوت سے کھینچا۔ تاہم یہ سب طاقت ور پہلوان ہیں ! ان تمام بچوں اور بوڑھوں کا کیا ہو گا جو اتنے زیادہ ہٹے کٹے نہیں ہوں گے ؟ 

    میں انسانوں کے لئے کھینچنے کی طاقت کو اوسطاًً 50 پاؤنڈز لے لیتا ہوں۔ معاف کرنا بچوں، آپ بہت بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اب ایک پاؤنڈ کی قوت لگ بھگ 4.5Nہوتی ہے (کس طرح سے پرانے دور کی اس مضحکہ خیز امریکی اکائی سے جان چھڑائی جائے )۔ تقریباً 7 ارب 20 کروڑ انسان ہیں، جو آپ کو 16 کھرب 20 ارب (1.62 E +12)نیوٹنز کی قوت دیں گے۔

    چاند کی کمیت 7.35 E +22 کلو گرام کی ہے۔ مذکورہ بالا نیوٹن کا شکریہ کہ ہم جانتے ہیں کہ F = ma ہوتا ہے۔ چاند پر جو ہم اسراع پیدا کریں گے وہ F/m ہو گا، جو کہ 2.2 E-11 m/s^2ہوتا ہے۔ یہ بہت چھوٹا ہے ! زمین سے چاند تک کا فاصلہ لگ بھگ 37 کروڑ 3 لاکھ (3.703 E +08) میٹر ہے۔ لہٰذا (ایک بار پھر نیوٹن کا شکریہ۔ ۔ ۔ واقعی میں) d=a ۔ t کو حل کر کے، ہمیں t=√2d/a حاصل ہوتا ہے، جو لگ بھگ بالکل 184 برس بنتا ہے۔ 

    جب چاند ہمارےقریب آئے گا، تو اس کی حقیر رفتار 0.127 میٹر فی سیکنڈ، یا لگ بھگ 0.25 میل فی گھنٹہ کی ہو گی۔ یہ واقعی سست ہے۔ تاہم جب وہ زمین سے ٹکرائے گا، تو اس کی حرکی توانائی لگ بھگ 5.9×1020جول، یا تقریباً 141,000میگا ٹن ٹی این ٹی کے برابر ہو گی۔ یہ اس سے کہیں زیادہ ہے جتنی کہ اب تک ہم نے کل نیوکلیائی تجربوں میں اب تک پیدا کی ہے، اور غالباً زمین سے حیات کا خاتمہ اس وقت کر دے گا جب چاند آہستگی کے ساتھ غلاف میں سینکڑوں میل گہرائی میں دفن ہو گا۔ 


    * ٹھیک ہے، ہم کشش ثقل کو نظر انداز کیا۔ فرض کیجئے کہ ہم رسی کو بھول جاتے ہیں اور زمین کو اپنے لئے کھینچنے دیتے ہیں؟


    F = Gm1m2/r2 ۔ یہ وہ قوت ہو گی جو زمین چاند پر لگائے گی (اور جو چاند زمین پر لگائے گا)۔ اس صورت میں یہ 2.13×1020N کے برابر، یا ہماری غریب ننھے رسی کو کھینچے والے گروہ سے 10 ارب گنا زیادہ مضبوط ہو گی۔ 


    اس قوت کے ساتھ، زمین اور چاند 6 دن سے بھی کم کے عرصے میں متصادم ہو جائیں گے اور اس کا اثر ارب ہا ارب ہا گنا زیادہ پچھلے بیان کئے گئے تصادم کے مقابلے میں ہو گا – چاند3,000 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی زیادہ سفر کر رہا ہو گا۔ یہ رفتارچاند اور زمین دونوں کو ریزہ ریزہ کر کے اڑانے کے لئے کافی ہو گی۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کیا تمام انسان مل کر چاند کو رسی کی مدد سے زمین پر کھینچ سکتے ہیں؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top