Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    اتوار، 25 ستمبر، 2016

    ایک پراسرار کائناتی کہانی: کائنات کا وزن - حصّہ سوم



    اگرچہ یہ اجنبی جیومیٹریاں بات کرنے کے لئے دلچسپ یا متاثر کن لگتی ہیں، کام کرنے کے لئے ان کی موجودگی کے بہت زیادہ عواقب ہوں گے۔ عمومی اضافیت ہمیں واضح طور پر بتاتی ہے کہ بند کائنات جس کی توانائی کی کثافت پر مادّے کا غلبہ ہے جیسے کہ ستارے اور کہکشائیں، اور بلکہ مزید اجنبی تاریک مادّہ، لامحالہ طور پر ایک دن بگ بینگ کے الٹ عمل -عظیم چرمراہٹ میں منہدم ہو جائے گی، اگر آپ چاہیں۔ ایک کھلی کائنات لا متناہی شرح پر ہمیشہ پھیلنا جاری رکھے گی، اور ایک چپٹی کائنات بالکل کنارے پر ہو گی، آہستہ تو ہو گی تاہم کبھی رکے گی نہیں۔ 

    تاریک مادّے کی مقدار کا تعین کر کے کائنات کی کل کثافت کی کمیت معلوم کر کے ہمیں پرانے سوال کے جواب کو ظاہر کرنے کی وعید ملتی ہے (کم از کم ٹی ایس ایلویٹ جتنا پرانا): کیا کائنات کا اختتام دھماکے میں یا بسورتے ہوئے ہو گا؟ تاریک مادّے کی کل فراوانی کی مہم کم از کم نصف صدی پرانی ہے، اور کوئی اس کے بارے میں پوری کتاب لکھ سکتا ہے، اصل میں یہ کام اپنی کتاب نمونہ کامل میں کر چکا ہوں۔ بہرحال اس صورت میں، میں مظاہرہ کروں گا (دونوں الفاظ اور پھر تصویر کے ساتھ)، کہ یہ سچ ہے کہ ایک تصویر کم از کم ہزار الفاظ (یا شاید ایک لاکھ الفاظ )کے برابر ہوتی ہے۔ 

    کائنات میں سب سے بڑی ثقلی طور پر بندھی ہوئی ساخت کہکشاؤں کے فوق جھرمٹ کہلاتی ہے۔ اس طرح کے اجسام میں ہزاروں انفرادی کہکشائیں یا زیادہ ہو سکتی ہیں اور کروڑوں نوری برس تک پھیلی ہوئی ہو سکتی ہیں۔ ان فوق جھرمٹوں میں زیادہ تر کہکشائیں موجود ہوتی ہیں اور درحقیقت ہماری اپنی کہکشاں کہکشاؤں کے سنبلہ فوق جھرمٹ کے اندر واقع ہے، جس کا مرکز لگ بھگ ہم سے 6 کروڑ نوری برس دور ہے۔ 

    کیونکہ فوق جھرمٹ بہت ہی بڑے اور بہت زیادہ ضخیم ہوتے ہیں، بنیادی طور پر کوئی بھی چیز جس میں موجود ہو گی وہ یہی جھرمٹ ہوں گے۔ لہٰذا اگر ہم ان کہکشاؤں کے فوق جھرمٹوں کا وزن کریں اور اس کے بعد کائنات میں ان فوق جھرمٹوں کی کل کمیت کا تخمینہ لگائیں، تب ہم "کائنات کا وزن" بشمول تاریک مادّے کے کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد عمومی اضافیت کی مساوات کا استعمال کر کے، ہم تعین کر سکتے ہیں کہ آیا بند کائنات کے لئے مادّہ میسر ہے یا نہیں۔ 

    ابھی تک تو کافی اچھا چل رہا ہے، تاہم ہم کس طرح سے ان اجسام کا وزن کریں گے جو کروڑوں نوری برس پر پھیلے ہوئے ہیں ؟ جواب بہت سادہ ہے ۔ کشش ثقل کا استعمال کریں۔ 

    1936ء میں، البرٹ آئن سٹائن نے ایک شوقیہ فلکیات دان، روڈی منڈل، کی درخواست پر ایک مختصر مضمون ایک جریدے میں شایع کیا جس کا عنوان "ثقلی میدان میں ستارے کی روشنی کے انحراف سے عدسے -جیسی سرگرمی۔ " اس مختصر مضمون میں آئن سٹائن نے حیران کن حقیقت کا مظاہرہ کیا کہ خلاء بذات خود عدسے کی طرح برتاؤ کرتی ہے، روشنی کو خم دیتی ہے اور اس کو بڑا کرتی ہے، جس طرح سے میرے پڑھنے کے چشمے کے عدسے کرتے ہیں۔ 

    1936ء میں یہ مہربان اور نرم وقت تھا، اور آئن سٹائن کے مقالے کی غیر رسمی ابتداء پڑھنا دلچسپ ہے، جو بہرحال ایک ممتاز سائنسی جریدے میں شایع ہوا تھا: "کچھ وقت پہلے آر ڈبلیو منڈل میرے پاس آیا اور مجھ سے کچھ حسابات کے نتائج کو شایع کرنے کا کہا، جو میں نے اس کی درخواست پر کر دیا۔ یہ مضمون اس کی خواہش کو پورا کرتا ہے۔ "غالباً یہ غیر رسمی سرفرازی اس کو ملی تھی کیونکہ وہ آئن سٹائن تھا، تاہم میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ اس دور کا نتیجہ تھا، جب سائنسی نتائج ہمیشہ اس زبان میں شائع کئے جاتے تھے جس سے عام اسلوب گفتگو کو نکال دیا جاتا تھا۔ 

    کسی بھی صورت میں، یہ حقیقت کہ روشنی خمیدہ خط پرواز کی پیروی کرتی ہے اگر خلاء خود سے مادّے کی موجودگی میں خمیدہ ہو، عمومی اضافیت کا یہ پہلا اہم اندازہ تھا اور دریافت نے آئن سٹائن کو بین الاقوامی شہرت دلائی، جیسا کہ میں نے ذکر کیا تھا۔ تو غالباً یہ کچھ زیادہ حیرت کی بات نہیں ہے (جیسا کہ حالیہ طور پر دریافت ہوا ہے ) کہ 1912ء میں، اصل میں اس سے پہلے جب آئن سٹائن نے اپنی عمومی اضافیت کا نظریہ مکمل کیا تھا، اس نے حسابات لگائے، جیسا کہ اس نے کوشش کی کہ کچھ قابل مشاہدہ مظاہر مل سکیں جو فلکیات دانوں کو اس کے تصورات کو جانچنے کے لئے قائل کر سکیں - جو لازمی طور پر اس سے مشابہ ہوں جو اس نے 1936ء میں جناب مینڈل کی درخواست پر شایع کئے تھے۔ غالباً کیونکہ وہ انہیں نتائج پر 1912ء میں پہنچ گیا تھا جو اس نے 1936ء میں اپنے مقالے میں بعنوان "اس مظہر کو دیکھنے کا کوئی موقع نہیں ہے" شایع کیا، اس نے کبھی بھی اپنے پہلے کے کام کو شایع کرنے کی کوشش نہیں کی۔ اصل میں دونوں ادوار کی اس کی نوٹ بک کی جانچ کے بعد، ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ بعد میں اس کو یاد بھی رہا ہو گا کہ اس نے چوبیس برس پہلے اصل حسابات لگائے تھے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: ایک پراسرار کائناتی کہانی: کائنات کا وزن - حصّہ سوم Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top