Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    پیر، 26 ستمبر، 2016

    کیا یہ بات سچ ہے کہ خلاء میں ہیرے سے بنا ایک سیارہ موجود ہے؟


    جواب:رابرٹ فراسٹ، ناسا کے انسٹرکٹر اورفلائٹ کنٹرولر

    یہ قیاس آرائی کی گئی تھی کہ ماورائے ارض سیارہ (Exoplanet)  کینکری 55 میں گریفائٹ کی ایک پتلی قشر کو ہیرے کی ایک موٹی قشر نے ڈھکا ہوا ہے۔  اس قیاس آرائی کی بنیاد اس کے ستارے کے طیف پر کی جانے والی تحقیق تھی۔  ابتدائی اعدادوشمار نے کاربن-آکسیجن کی جس نسبت کی جانب اشارہ کیا اگروہی نسبت سیارے پر بھی موجود ہوئی تب نتائج ہیرے کی موٹی تہ کے نمونے کی صورت میں نکلتے۔ 

    تاہم اس ابتدائی تحقیقات کے بعد کئے جانے والے مشاہدات اور تحقیق نے ستارے میں کاربن کی کم مقدار کا عندیہ دیا۔

    اس سوال کے بارے میں جہاں تک تعلق ہے کہ ہم اس کو حاصل کیوں نہیں کرسکتے - یہ سیارہ ہم سے صرف 40 نوری برس دور ہے۔  اس طرح کی مہم کی لاگت ہیروں کی مالیت سے کہیں زیادہ ہوگی اور کوئی بھی آدمی جو اس طرح کی مہم میں سرمایا کاری کا سوچے گا وہ اس سے کہیں پہلے ہی دار فانی کوچ کرچکا ہوگا کہ وہاں سے کوئی چھوٹا سے نمونہ ہی زمین پر واپس پہنچے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کیا یہ بات سچ ہے کہ خلاء میں ہیرے سے بنا ایک سیارہ موجود ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top