Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    اتوار، 11 ستمبر، 2016

    آگ پر ثقلی کھینچاؤ کا اثر کیوں نہیں ہوتا؟


    ششانک پلو، میں سائنس کی ویڈیوز بناتا ہوں 

    جون 27 




    ان دو شعلوں پر ایک نظر ڈالیں! بائیں طرف کا زمین کی ثقل میں سلگا ہے جبکہ دائیں جانب والا خرد ثقل یا خلاء میں۔ اگرچہ ثقل کی موجودگی میں شعلہ اوپر کی طرف بھڑک رہا ہے، اس کی وجہ کیا ہوسکتی ہے؟ چلیں معلوم کرتے ہیں۔


    ایک لکڑی کے شہتیر کا تصور کیجئے (جس کی کثافت پانی سے کافی کم ہو) جو پانی کے اندر رکھا ہوا ہے۔ کیا ہوگا؟ یہ اوپر آنے کی کوشش کرے گا۔ یہی معاملہ شعلے کے ساتھ ہے! جب آپ آگ جلاتے ہیں، ایندھن آکسیجن کے ساتھ مل کر حرارت ، روشنی، کاربن ڈائی آکسائڈ، پانی کے بخارات، راکھ وغیرہ کو خارج کرتا ہے۔ اس عمل میں پیدا ہونے والی حرارتی توانائی شعلے کے ارد گرد کی ہوا کو گرم کردیتی ہے جو نتیجے میں اس کی کثافت کو کم کرتا ہے۔ کیونکہ یہ گرم گیس ہلکی ہوتی ہے لہٰذا یہ اوپر جاتی ہے، اور کثیف اور بھاری ٹھنڈی آس پاس کی ہوا اس کی جگہ لینے کے لئے نیچے آجاتی ہے، یوں گرم ہوا کو اوپر کی جانب اسراع دیتی ہے جو شعلے کو اوپر اٹھانے کا سبب بنتا ہے، بنیادی طور پر اچھال شعلے کو اوپر پھینکتا ہے۔ یہ وہ گرم ہوا ہے جو اوپر کی جانب بھاگتی ہے اور آگ کو لہراتی ہے۔


    تاہم خرد ثقلی ماحول میں، بھاری ہوا کے گرکر ہلکی ہوا کی جگہ لینے کا کوئی سبب نہیں ہوتا۔ لہٰذا شعلہ ایک کروی گولے کی طرح ہی ہوتا ہے جیسا کہ آپ تصور کرسکتے ہیں۔ لہٰذا اب آپ جان چکے ہیں۔


    ثقل اور ثقلی ترغیب کا امتزاج گرم ہوا کو اوپر اٹھ کر شعلے کو اوپر کی جانب رکھنے کا سبب زمین پر بنتا ہے۔

    دوسرا جواب:
    جواب:رچرڈ مولر، مصنف "حال - وقت کی طبیعیات" (2016)، کیل پروفیسر، مستقبل کے صدور کے لئے طبیعیات


    جنوری 3 

    ایک گاڑی میں ہیلیئم یا ہائیڈروجن سے بھرا ہوا غبارہ رکھیں اور گاڑی کی رفتار کو بڑھائیں۔ (خبردار، ایسا کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔) غبارہ گاڑی کے پیچھے کی طرف نہیں بلکہ آگے کی طرف جائے گا! (یہی وجہ ہے کہ میں نے آپ کو ہوشیار رہنے کا کہا۔)

    بے شک غبارہ رفتار دینے سے پیچھے کی طرف گیا ہوگا (اصول ہم قدری کے مطابق، یہ جانب عقب ثقل کے برابر ہے)، تاہم ہوا گھیر کے حساب سے زیادہ وزن رکھنے کی وجہ سے زیادہ پیچھے جاتی ہے۔لہٰذا ہوا پیچھے جاتی ہے جبکہ غبارہ بھاری چلتی ہوئی ہوا کی وجہ سے آگے کی طرف جاتا ہے۔

    بعینہ ایسے ہی ثقل ہے۔ غبارہ اوپر اس لئے جاتا ہے کیونکہ بھاری ہوا اس کے ارد گرد نیچے گرتی ہے اور غبارے کو اپنی جگہ سے ہٹا دیتی ہے۔ بعینہ اسی طرح آگ کے نام سے جانے والے گرم پلازما کے لئے ہوتا ہے۔ اس کا وزن فی مکعب سینٹی میٹر ارد گرد کی ہوا کے مقابلے میں کم ہوتا ہے، لہٰذا ہوا گر جاتی ہے اور پلازما کو اوپر دھکا دیتی ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    2 comments:

    ABDUL کہا... 11 ستمبر، 2016 کو 9:20 PM

    I need your email please

    Zuhair Abbas کہا... 12 ستمبر، 2016 کو 1:10 AM

    I can't give you here because of spam

    Item Reviewed: آگ پر ثقلی کھینچاؤ کا اثر کیوں نہیں ہوتا؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top