Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    بدھ، 21 ستمبر، 2016

    اگر آپ کو کوئی وہیل نگل لے تو کیا ہو گا؟


    جواب:عامر صلاح، سی ایس انڈر گریجویٹ طالبعلم

    مجھے اس تصویر کو دیکھنے کے بعد یہ جاننے کا تجسس ہوا۔ 


    تقریباً وہیل نے کھا ہی لیا تھا۔ 

    وہیل کی زیادہ تر انواع کے گلے بالغ فرد کے حجم جتنے بڑے ممالیے کو نگلنے کے لئے بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔ 

    فرض کیجئے کہ آپ نے غوطہ لگایا ہے اور نیلی وہیل نے آپ کو ایک ثابت ٹکڑے کے طور پر نگل لیا۔اس بات کو جاننے میں کوئی حرج نہیں کہ غالب امکان یہ ہے کہ آپ کے ٹکڑے نہیں ہوں گے، کیونکہ نیلی وہیل کے باقاعدہ دانت نہیں ہوتے بلکہ تختی نما ہڈی ہوتی ہے۔ 

    یہ خام تختیاں بالوں سے ڈھکی ہوئی ہوتی ہیں جو ایک طرح سے چھلنی کے طور پر ہزار ہا لیٹر پانی کو چھان کر کرل (کھُلے سَمَندَروں میں رہنے والا ایک خَول دار قَشری جانوَر) نکالتی ہیں جس کو وہیل ایک ہی نوالے میں نگل جاتی ہے۔ زور لگا کر پانی کوں نکالتے ہوئے، وہیل پھنسے ہوئے شکار کو اپنی جسیم زبان سے چاٹتی ہے۔ 

    دوسری طرف، اس بات کا زبردست امکان ہے کہ آپ اپنے پر لگنے والی اس قوت کی وجہ سے مر سکتے ہیں جو وہیل اس وقت لگاتی ہے جب وہ اپنا منہ بند کر کے تختیوں کو چپاتی ہے۔ تاہم اگر ایسا ہو بھی جائے، تب بھی وہ آپ کو نگل نہیں سکے گی۔ ایک نیلی وہیل کے گلپھڑے بہت ہوئے تو 10 سینٹی میٹر قطر کے ہوتے ہیں۔ یہ تو ایک بالکل پیدا ہوئے بچے کے سر کا بھی احاطہ نہیں کر سکتے۔ 

    سچ تو یہ ہے کہ بہت بڑی ڈراؤنی شارک کا گلا بھی نسبتاً چھوٹا ہوتا ہے۔ جو اس کے لئے ایک انسان کو نگلنا ناممکن بنادیتا ہے۔ اس کی خوراک زیادہ تر چھوٹی مچھلیاں اور مچھلیوں کے انڈے ہوتے ہیں۔ 



    صرف واحد معلومہ وہیل جس کا گلا اتنا بڑا ہو کہ جس میں سے وہ ایک پورے بالغ انسان کو نگل سکے وہ اسپرم وہیل ہے۔ تاہم وہیل کی یہ نوع عام طور پر صرف اپنے شکار کو اس وقت شکار کرتی ہے جب 1,000 میٹر سمندر کی گہرائی میں موجود ہو، جس سے کسی ایک انسان کا اس سے سامنا ہونے کا امکان حد درجہ غیر متوقع ہے۔ اور ہنوز آج تک، کوئی بھی ایک مندرج حادثہ اس طرح کے واقعہ کا نہیں ہے۔ 



    لہٰذا سب سے بڑا خطرہ وہیل کے قوت لگانے سے ہو گا اگر وہ آپ کو کھانے کی کوشش کرتی ہے۔ تاہم، فرض کیجئے کہ آپ اس سے بچ جاتے ہیں اور آپ کے پاس غوطہ خور سلنڈر میں کچھ گھنٹوں تک کی آکسیجن بھی موجود ہے۔ ایک اور خطرہ جس سے آپ کو پریشان ہونا چاہئے وہ یہ کہ جب وہیل آپ کو لے کر گہرائی میں غوطہ لگائے گی وہاں آپ کے پھیپھڑے ساقط ہو سکتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کے مطابق، تیکنیکی غوطہ خوری میں، 60 میٹر (200 فٹ) کی نچلی گہرائی وہ زیادہ سے زیادہ محفوظ حد ہے جس کے بعد آپ کا جسم آکسیجنی زہر کا شکار ہو سکتا ہے۔ 

    وہیل اس سے کہیں زیادہ گہرائی میں غوطہ لگا سکتی ہیں۔ 



    لہٰذا اس کا امکان کافی کم ہے، تاہم اگر ایسا ہوا، تو خدا آپ کا حامی و ناصر ہو!
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: اگر آپ کو کوئی وہیل نگل لے تو کیا ہو گا؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top