Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    ہفتہ، 17 ستمبر، 2016

    کیا خلانورد آئی ایس ایس میں خواب دیکھتے ہیں ؟


    جواب: رابرٹ فراسٹ، ناسا کے انسٹرکٹر اورفلائٹ کنٹرولر

    جی ہاں۔ یہاں خلانورد ڈان پٹیٹ کا ایک اقتباس پیش ہے:

    انٹرویو لینے والا: جب آپ خلاء میں خواب دیکھتے ہیں، تو کیا آپ کشش ثقل کے بغیر خواب دیکھنا شروع ہو جاتے ہیں؟

    پٹیٹ: جی ہاں۔ جب میں زمین پر ہوتا ہوں، تو میں اکثر اڑنے کا خواب دیکھتا ہوں تاہم مجھے اپنے بازؤں کو پھڑپھڑانے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ میں پیچھے ٹیک لگا کر بیٹھ جاتا ہوں، اور میں کمرے میں تیرتا رہتا ہوں، پیٹر پین کی طرح نہیں - کیونکہ اگر میں ایسے کہوں گا تو میرے کچھ ساتھی میری تصویر پر پیٹر پین کا منہ لگا کر میرے دفتر کے دروازے پر چپکا دیں گے۔ بہرحال، ویسے یہ پیٹر پین ہی کی طرح سے ہوتا ہے۔ 

    آپ کو پتا ہے کہ جب میں خلاء میں ہوتا ہوں، تو میں چلنے کا خواب دیکھتا ہوں، گھاس کے میدانوں میں چلنے اور درختوں میں سے گزرنے کا۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ انسان کتنا ناشکرا ہے، کیونکہ اس کو جو چیز مل جاتی ہے اسے وہ نہیں بلکہ وہ چیز چاہئے ہوتی ہے جو اسے نہیں ملتی۔ 

    خلانورد کلے اینڈرسن نے خلاء میں رہتے ہوئے اپنے خواب کے بارے میں تھوڑا سا ذکر قورا کے اس جواب میں کیا ہے : کلے ٹن سی اینڈرسن کا جواب کہ خلانورد خلاء میں رہتے ہوئے کیسے سوتے ہیں ؟ کیا سونے کی تیاری کرنے کے لئے کسی قسم کی تربیت ہوتی ہے؟
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کیا خلانورد آئی ایس ایس میں خواب دیکھتے ہیں ؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top